TrueHadith

مذی کا بیان

Sunan Abu DawoodHadith 178

Narrated by Al-Miqdad ibn al-Aswad

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ الْحَذَّائُ عَنْ الرَّکِينِ بْنِ الرَّبِيعِ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنْتُ رَجُلًا مَذَّائً فَجَعَلْتُ أَغْتَسِلُ حَتَّی تَشَقَّقَ ظَهْرِي فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ ذُکِرَ لَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَفْعَلْ إِذَا رَأَيْتَ الْمَذْيَ فَاغْسِلْ ذَکَرَکَ وَتَوَضَّأْ وُضُوئَکَ لِلصَّلَاةِ فَإِذَا فَضَخْتَ الْمَائَ فَاغْتَسِلْ

قتیبہ بن سعید، عبیدہ بن حمید، ابن ربیع، حصین، بن قبیصہ، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ مجھے کثرت مذی کی شکایت تھی اور میں (پاکی کی غرض سے) غسل کیا کرتا تھا یہاں تک کہ (سردی کی شدت اور غسل کی کثرت کی بنا پر) میری پشت کی کھال پھٹ گئی میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسکا ذکر کیا یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اسکا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مذی نکلنے سے غسل مت کرو بلکہ تم جب مذی دیکھو تو ذکر (عضو مخصوص) دھو لو۔ اور وضو کرلو جیسا کہ نماز کے لیے کرتے ہو البتہ جب منی خارج ہو تو غسل کیا کرو۔

Narrated Al-Miqdad ibn al-Aswad: Ali ibn AbuTalib commanded him to ask the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) what a man should do when he wants to have intercourse with his wife and the prostatic fluid comes out (at this moment). (He said): I am ashamed of consulting him because of the position of his daughter. Al-Miqdad said: I asked the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) about it. He said: When any of you finds, he should wash his private part, and perform ablution as he does for prayer.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 179

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمَرَهُ أَنْ يَسْأَلَ لَهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الرَّجُلِ إِذَا دَنَا مِنْ أَهْلِهِ فَخَرَجَ مِنْهُ الْمَذْيُ مَاذَا عَلَيْهِ فَإِنَّ عِنْدِي ابْنَتَهُ وَأَنَا أَسْتَحْيِي أَنْ أَسْأَلَهُ قَالَ الْمِقْدَادُ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ إِذَا وَجَدَ أَحَدُکُمْ ذَلِکَ فَلْيَنْضَحْ فَرْجَهُ وَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوئَهُ لِلصَّلَاةِ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابونضر، سلیمان بن یسار، حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے انکو حکم دیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ مسئلہ دریافت کریں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس جائے اور اسکی مذی خارج ہو تو وہ کیا کرے؟ چونکہ میرے نکاح میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی (حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا) ہیں اس لیے مجھے بذات خود یہ مسئلہ پوچھنے میں شرم محسوس ہوتی ہے (لہذا تم پوچھو) حضرت مقداد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ مسئلہ دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کی مذی نکل آئے تو اسکو چاہیئے کہ وہ اپنی شرمگاہ دھولے اور وضو کرے جیسا کہ نماز کے لیے ہوتا ہے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1310207)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ قَالَ لِلْمِقْدَادِ وَذَکَرَ نَحْوَ هَذَا قَالَ فَسَأَلَهُ الْمِقْدَادُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَغْسِلْ ذَکَرَهُ وَأُنْثَيَيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ وَجَمَاعَةٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمِقْدَادِ عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

احمد بن یونس، زہیر، ہشام بن عروہ، علی بن ابی طالب، حضرت عروہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے حضرت مقداد سے کہا (اس کے بعد عروہ نے سلیمان بن یسار کی حدیث کے مثل ذکر کیا) حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مقداد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عضو تناسل اور خصیوں کو دھو لینا چاہیے ابوداؤد کہتے ہیں کہ اسکو ثوری اور ایک جماعت نے بطریق ہشام بسند عروہ بوسطہ مقداد بروایت علی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1310208)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَدِيثٍ حَدَّثَهُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ قُلْتُ لِلْمِقْدَادِ فَذَکَرَ مَعْنَاهُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ وَجَمَاعَةٌ وَالثَّوْرِيُّ وَابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَرَوَاهُ ابْنُ إِسْحَقَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمِقْدَادِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَذْکُرْ أُنْثَيَيْهِ

عبداللہ بن مسلمہ، ابی ہشام بن عروہ، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے مقداد سے کہا پھر (راوی نے) پہلی حدیث کی مانند روایت کیا ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس روایت کو مفضل بن فضالہ، ثوری اور ابن عیینہ نے بواسطہ ہشام عن ابیہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے مگر انہوں نے خصیتین دھو نے کا ذکر نہیں کیا۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 180

Narrated by Sahl ibn Hunayf

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ کُنْتُ أَلْقَی مِنْ الْمَذْيِ شِدَّةً وَکُنْتُ أُکْثِرُ مِنْ الِاغْتِسَالِ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ إِنَّمَا يُجْزِيکَ مِنْ ذَلِکَ الْوُضُوئُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَکَيْفَ بِمَا يُصِيبُ ثَوْبِي مِنْهُ قَالَ يَکْفِيکَ بِأَنْ تَأْخُذَ کَفًّا مِنْ مَائٍ فَتَنْضَحَ بِهَا مِنْ ثَوْبِکَ حَيْثُ تَرَی أَنَّهُ أَصَابَهُ

مسدد، اسماعیل ابن ابراہیم، محمد بن اسحاق ، سعید بن عبید بن سباق، حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں کثرت مذی کی شکایت پر تکلیف میں مبتلاء رہتا تھا کیونکہ میں اکثر اسکی وجہ سے غسل کیا کرتا تھا آخر کار میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بارے میں عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (مذی نکلنے پر) صرف وضو کرنا کافی ہے میں نے عرض کا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگر مذی کپڑے پر لگ جائے تو کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایک چلو پانی لے کر اس مقام پر چھڑک دو جہاں تمہیں محسوس ہو مذی لگی ہے۔

Narrated Sahl ibn Hunayf: I felt greatly distressed by the frequent flowing of prostatic fluid. For this reason I used to take a bath very often. I asked the apostle of Allah (peace_be_upon_him) about this. He replied: Ablution will be sufficient for you because of this. I asked: Apostle of Allah, what should I do if it smears my clothes. He replied: It is sufficient if you take a handful of water and sprinkle it on your clothe when you find it has smeared it.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 181

Narrated by Abdullah ibn Sa'd al-Ansari

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ يَعْنِي ابْنَ صَالِحٍ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَرَامِ بْنِ حَکِيمٍ عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَعَنْ الْمَائِ يَکُونَ بَعْدَ الْمَائِ فَقَالَ ذَاکَ الْمَذْيُ وَکُلُّ فَحْلٍ يَمْذِي فَتَغْسِلُ مِنْ ذَلِکَ فَرْجَکَ وَأُنْثَيَيْکَ وَتَوَضَّأْ وُضُوئَکَ لِلصَّلَاةِ

ابراہیم بن موسی، عبداللہ بن وہب، معاویہ ابن صالح، علاء بن حارث، حرام بن حکیم کے چچا عبداللہ بن سعد انصاری سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ غسل کس چیز سے واجب ہوتا ہے؟ اور پیشاب کے بعد جو پانی (ذکر سے خارج) ہو تو کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ مذی ہوتی ہے اور مذی ہر ذکر سے خارج ہوتی ہے پس جب مذی نکلے تو شرمگاہ اور خصیوں کو دھولو اور وضو کرلو جیسا کہ نماز کے لیے کرتے ہو

Narrated Abdullah ibn Sa'd al-Ansari: I asked the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) as to what makes it necessary to take a bath and about the (prostatic) fluid that flows after taking a bath. He replied: that is called madhi (prostatic fluid). It flows from every male. You should wash your private parts and testicles because of it and perform ablution as you do for prayer.

Permalink