TrueHadith

پہلی اور تیسری رکعت سے اٹھنے کی کیفیت کا بیان

Sunan Abu DawoodHadith 716

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ جَائَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِکُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ إِلَی مَسْجِدِنَا فَقَالَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُصَلِّي بِکُمْ وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ وَلَکِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَکُمْ کَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَالَ قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ کَيْفَ صَلَّی قَالَ مِثْلَ صَلَاةِ شَيْخِنَا هَذَا يَعْنِي عَمْرَو بْنَ سَلَمَةَ إِمَامَهُمْ وَذَکَرَ أَنَّهُ کَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السَّجْدَةِ الْآخِرَةِ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی قَعَدَ ثُمَّ قَامَ

مسدد، اسماعیل بن ابراہیم، ایوب، حضرت ابوقلابہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوسلیمان مالک بن الحویرث ہماری مسجد میں آئے اور فرمایا بخدا میں نماز پڑھوں گا اور اس نماز کا مقصد بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ تم کو دکھلاؤں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس طرح نماز پڑھتے تھے۔ ایوب کہتے ہیں کہ میں نے ابوقلابہ سے پوچھا کہ مالک بن حویرث نے کس طرح نماز پڑھی؟ انھوں نے کہا جس طرح ہمارے یہ شیخ یعنی عمرو بن سلمہ پڑھتے ہیں انھوں نے بیان کیا۔ کہ جب وہ پہلی رکعت کے دوسرے سجدہ سے سر اٹھاتے تو ذرا بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہوتے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 717

حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ جَائَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِکُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ إِلَی مَسْجِدِنَا فَقَالَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُصَلِّي وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ وَلَکِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَکُمْ کَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَالَ فَقَعَدَ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السَّجْدَةِ الْآخِرَةِ

زیاد بن ایوب، اسماعیل، ایوب، ابوقلابہ، ابوسلیمان مالک بن حویرث، حضرت ابوقلابہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مالک بن حویرث ہماری مسجد میں آئے اور فرمایا میں نماز پڑھوں گا لیکن میری نیت نماز کی نہیں ہوگی بلکہ یہ ہوگی کہ میں تم کو دکھلادوں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کس طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے راوی کہتے ہیں کہ جب انھوں نے آخری سجدہ سے سر اٹھایا تو دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہونے سے پہلے ذرا دیر کے لئے بیٹھ گئے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 718

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ فِي وِتْرٍ مِنْ صَلَاتِهِ لَمْ يَنْهَضْ حَتَّی يَسْتَوِيَ قَاعِدًا

مسدد، ہشیم، خالد ابوقلابہ، حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ پہلی یا تیسری رکعت سے اٹھتے تو کھڑے نہ ہوتے جب تک کہ سیدھے نہ بیٹھ جاتے۔

-

Permalink