TrueHadith

نمازی اگر اپنے جوتے اتارے تو کہاں رکھے؟

Sunan Abu DawoodHadith 558

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ أَبُو عَامِرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَکَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلَا يَضَعْ نَعْلَيْهِ عَنْ يَمِينِهِ وَلَا عَنْ يَسَارِهِ فَتَکُونَ عَنْ يَمِينِ غَيْرِهِ إِلَّا أَنْ لَا يَکُونَ عَنْ يَسَارِهِ أَحَدٌ وَلْيَضَعْهُمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ

حسن بن علی، عثمان بن عمر، صالح، بن رسم، ابوعامر، عبدالرحمن، قیس، یوسف بن ماہک، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو اپنے جوتے اتار کر نہ داہنی طرف رکھے اور نہ بائیں طرف، کیونکہ وہ دوسری نمازی کے لیے داہنی طرف ہے ہاں اگر کوئی بائیں طرف نہ ہو (تو بائیں طرف رکھ لے) (اور بہتر یہ ہے کہ) اپنے جوتوں کو اپنے دونوں پاؤں کے درمیان رکھ لے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 559

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ وَشُعَيْبُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ فَلَا يُؤْذِ بِهِمَا أَحَدًا لِيَجْعَلْهُمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ أَوْ لِيُصَلِّ فِيهِمَا

عبدالوہاب بن نجدہ، بقیہ، شعیب بن اسحاق محمد بن ولید، سعید بن ابی سعید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے جوتے اتار لے اور کسی کو جوتوں کی وجہ سے تکلیف نہ دے بلکہ ان کو یا تو اپنے دونوں پاؤں کے درمیان رکھ لے یا پھر جوتے پہنے پہنے نماز پڑھے۔

-

Permalink