Sunan Abu Dawood — Hadith 881
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ وَحُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ کَانُوا يُصَلُّونَ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَلَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فَوَلِّ وَجْهَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَحَيْثُ مَا کُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَکُمْ شَطْرَهُ فَمَرَّ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ فَنَادَاهُمْ وَهُمْ رُکُوعٌ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ أَلَا إِنَّ الْقِبْلَةَ قَدْ حُوِّلَتْ إِلَی الْکَعْبَةِ مَرَّتَيْنِ فَمَالُوا کَمَا هُمْ رُکُوعٌ إِلَی الْکَعْبَةِ
موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حمید، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے اصحاب بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے۔ پس جب یہ آیت (فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْھَكُمْ شَطْرَه ) 2۔ البقرۃ : 150) (یعنی اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! تم نماز میں اپنا رخ مسجد حرام کی طرف کیا کرو اور اے مومنو! تم جہاں کہیں ہو اپنا رخ اسی کی طرف کیا کرو) نازل ہوئی تو یہ حکم سن کر ایک شخص بنی سلمہ کے پاس سے گزرا۔ اس وقت وہ لوگ نماز فجر کے رکوع میں تھے اس نے ان کو پکار کر کہا کہ سنو! قبلہ (بیت المقدس سے) کعبہ کی طرف پھیر دیا گیا ہے اس نے یہ اعلان دو مرتبہ کیا حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ حکم سن کر وہ لوگ رکوع کی حالت ہی میں کعبہ کی طرف پھر گئے۔
-