TrueHadith

بچوں کو دراز گیسو رکھنے کا بیان

Sunan Abu DawoodHadith 3661

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ أَحْمَدُ كَانَ رَجُلًا صَالِحًا قَالَ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْقَزَعِ وَالْقَزَعُ أَنْ يُحْلَقَ رَأْسُ الصَّبِيِّ فَيُتْرَكَ بَعْضُ شَعْرِهِ

احمد بن حنبل، عثمان بن عثمان، احمد، عمر بن نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قزع سے منع فرمایا ہے اور قزع یہ ہے کہ بچہ کے سر کے کچھ حصہ کو مونڈ دیا جائے اور بعض بالوں کو ایسے ہی چھوڑ دیا جائے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 3662

Narrated by Abdullah ibn Umar

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْقَزَعِ وَهُوَ أَنْ يُحْلَقَ رَأْسُ الصَّبِيِّ فَتُتْرَکَ لَهُ ذُؤَابَةٌ

موسی بن اسماعیل، حماد، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قزع سے منع فرمایا ہے اور وہ یہ ہے کہ بچوں کے سر کو مونڈ دیا جائے اور گیسو ایسے ہی رہنے دئیے جائیں۔

Narrated Abdullah ibn Umar: the Prophet (peace_be_upon_him) forbade qaza' which means that the head of a boy is shaved and a lock is left.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 3663

Narrated by Abdullah ibn Umar

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی صَبِيًّا قَدْ حُلِقَ بَعْضُ شَعْرِهِ وَتُرِکَ بَعْضُهُ فَنَهَاهُمْ عَنْ ذَلِکَ وَقَالَ احْلِقُوهُ کُلَّهُ أَوْ اتْرُکُوهُ کُلَّهُ

احمد بن حنبل، عبدالزاق، معمر، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے بچے کو دیکھا جس کے سر کا کچھ حصہ مونڈ دیا گیا تھا اور بعض حصہ کو چھوڑ دیا تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس کام سے منع فرمایا اور فرمایا کہ یا تو سارا مونڈو یا سارا چھوڑ دو۔

Narrated Abdullah ibn Umar: The Prophet (peace_be_upon_him) saw a boy with part of his head shaved and part left unshaven. He forbade them to do that, saying: Shave it all or leave it all.

Permalink