TrueHadith

جب چند لوگ سفر کو نکلیں تو اپنے میں سے کسی ایک کو اپنا امیر مقرر کرلیں

Sunan Abu DawoodHadith 2241

Narrated by AbuSa'id al-Khudri

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرِ بْنِ بَرِّيٍّ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا خَرَجَ ثَلَاثَةٌ فِي سَفَرٍ فَلْيُؤَمِّرُوا أَحَدَهُمْ

علی بن بحر بن بری، حاتم بن اسماعیل، محمد بن عجلان، نافع ابوسلمہ، حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب سفر میں تین آدمی ہوں تو چاہئے کہ اپنے میں سے کسی ایک کو امیر بنا لیں۔

Narrated AbuSa'id al-Khudri: The Prophet (peace_be_upon_him) said: When three are on a journey, they should appoint one of them as their commander.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 2242

Narrated by AbuHurayrah

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا کَانَ ثَلَاثَةٌ فِي سَفَرٍ فَلْيُؤَمِّرُوا أَحَدَهُمْ قَالَ نَافِعٌ فَقُلْنَا لِأَبِي سَلَمَةَ فَأَنْتَ أَمِيرُنَا

علی بن بحر، حاتم بن اسماعیل، محمد بن عجلان، نافع ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تین آدمی سفر میں ہوں تو چاہیے کہ اپنے میں سے کسی ایک کو امیر بنا لیں نافع نے کہا کہ ہم نے ابوسلمہ سے کہا تب پھر آپ ہمارے (سفر میں) امیر ہیں۔

Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: When three are on a journey, they should appoint one of them as their commander. Nafi' said: We said to AbuSalamah: You are our commander.

Permalink