TrueHadith

جو شخص اپنی بیوی کے پاس کسی غیر مرد کو پائے تو کیا کرے؟

Sunan Abu DawoodHadith 3928

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ الْمَعْنَی وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ يَجِدُ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلًا أَيَقْتُلُهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا قَالَ سَعْدٌ بَلَی وَالَّذِي أَکْرَمَکَ بِالْحَقِّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْمَعُوا إِلَی مَا يَقُولُ سَيِّدُکُمْ قَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ إِلَی مَا يَقُولُ سَعْدٌ

قتیبہ بن سعید، عبدالوہاب بن نجدہ حوطی، عبدالعزیز بن محمد، سہیل، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرد اپنی بیوی کے پاس ایک غیر مرد کو دیکھتا ہے (حرام کاری کرتے ہوئے دیکھا ہے) تو کیا اسے قتل کردے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں۔ سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کیوں نہیں؟ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ عزت عطا فرمائی میں تو اسے قتل کردوں گا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سنو تمہارے سردار کیا کہتے ہیں (سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی قوم کے سردار تھے) عبدالوہاب بن نجدہ نے اپنی روایت میں کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سعد کیا کہہ رہے ہیں۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 3929

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَأَيْتَ لَوْ وَجَدْتُ مَعَ امْرَأَتِي رَجُلًا أُمْهِلُهُ حَتَّی آتِيَ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَائَ قَالَ نَعَمْ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، سہیل بن ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سعد بن عباد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ کا کیا خیال ہے اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی غیر مرد کو پاؤں تو کیا اسے مہلت دوں اس وقت کہ میں چار گواہوں کو لاؤں۔ فرمایا کہ ہاں۔

-

Permalink