TrueHadith

جس شخص کو بلایا جائے کیا بلاواہی اس کی اجازت ہے

Sunan Abu DawoodHadith 4515

Narrated by AbuHurayrah

حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَسُولُ الرَّجُلِ إِلَی الرَّجُلِ إِذْنُهُ

حسین بن معاذ، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، ابورافع، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ آدمی کا کسی کو بلانے کے لیے اس کی طرف کسی آدمی کو بھیجنا ہی اس کی اجازت ہے۔

Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: A man's messenger sent to another indicates his permission to enter.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 4516

Narrated by AbuHurayrah

حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دُعِيَ أَحَدُکُمْ إِلَی طَعَامٍ فَجَائَ مَعَ الرَّسُولِ فَإِنَّ ذَلِکَ لَهُ إِذْنٌ قَالَ أَبُو عَلِیٍّ الْلُّؤْلُؤِيُّ سَمِعْتُ أَبَا دَاوُدَ يَقُولُ قَتَادَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي رَافِعٍ شَيْئًا

حسین بن معاذ، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، ابورافع، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو کھانے پر بلایا جائے اور وہ بلاوا قاصد کے ساتھ آئے تو یہی اس کے لیے اجازت ہے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ مشہور یہ ہے کہ قتادہ نے ابورافع سے حدیث نہیں سنی۔

Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: When one of you is invited to take meals and comes along with the messenger, that serves as permission for him to enter.

Permalink