TrueHadith

دو سے زائد افراد کی موجودگی میں سرگوشی کرنے کا بیان

Sunan Abu DawoodHadith 4211

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْتَجِي اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ فَإِنَّ ذَلِکَ يُحْزِنُهُ

ابوبکر بن ابوشیبہ، ابومعاویہ، اعمش، مسدد، عیسیٰ بن یونس، اعمش، شقیق، حضرت عبداللہ بن سلم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دو آدمی اپنے تیسرے ساتھی کو چھوڑ کر سرگوشی نہ کریں۔ کیونکہ یہ بات اسے رنجیدہ کر دے گی۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1331448)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ قَالَ أَبُو صَالِحٍ فَقُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ فَأَرْبَعَةٌ قَالَ لَا يَضُرُّکَ

مسدد، عیسیٰ بن یونس، اعمش، ابوصالح، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طرح فرمایا ابوصالح کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ اگر چار افراد ہوں تو کیا سرگوشی جائز ہوگی؟ انہوں نے فرمایا کہ پھر کوئی حرج نہیں کیونکہ اس صورت میں وہ دو ہوجائیں گے۔

-

Permalink