Narrated by Asma bint Abu Bakr
حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ قَالَ أَخْبَرَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ الْمُنْذِرِ امْرَأَتِي عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَتْ نَحَرْنَا عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا فَأَکَلْنَاهُ
خلاد بن یحیی ، سفیان، ہشام بن عروہ، فاطمہ بنت منذر، اسماء بنت ابی بکر کہتی ہیں کہ ہم لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں (ایک دفعہ) ایک گھوڑا ذبح کیا اور پھر ہم لوگوں نے اس کو کھایا۔
Narrated Asma bint Abu Bakr: We slaughtered a horse (by Nahr) during the lifetime of the Prophet and ate it.
Narrated by Asma'
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ سَمِعَ عَبْدَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَائَ قَالَتْ ذَبَحْنَا عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا وَنَحْنُ بِالْمَدِينَةِ فَأَکَلْنَاهُ
اسحاق، عبدہ، ہشام، فاطمہ، اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ایک گھوڑا ذبح کیا اور اس وقت ہم لوگ مدینہ میں تھے، پھر ہم لوگوں نے اس کو کھایا۔
Narrated Asma': We slaughtered a horse (by Dhabh) during the lifetime of Allah's Apostle while we were at Medina, and we ate it.
Narrated by Asma' bint Abu Bakr
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ أَنَّ أَسْمَائَ بِنْتَ أَبِي بَکْرٍ قَالَتْ نَحَرْنَا عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا فَأَکَلْنَاهُ تَابَعَهُ وَکِيعٌ وَابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامٍ فِي النَّحْرِ
قتیبہ، جریر، ہشام، فاطمہ بنت منذر، اسماء بنت ابی بکر کہتی ہیں کہ ہم لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں (ایک دفعہ) ایک گھوڑا ذبح کیا اور پھر ہم لوگوں نے اس کو کھایا، وکیع اور ابن عیینہ نے ہشام سے نحر کے متعلق اس کی متابعت میں روایت بیان کی ہے۔
Narrated Asma' bint Abu Bakr: We slaughtered a horse (by Nahr) during the lifetime of Allah's Apostle and ate it.