TrueHadith

وتر کی ساعتوں کا بیان، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ مجھ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی وصیت کی

Sahih BukhariHadith 940

Narrated by Anas bin Sirin

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ أَرَأَيْتَ الرَّکْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْغَدَاةِ أُطِيلُ فِيهِمَا الْقِرَائَةَ فَقَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ مَثْنَی مَثْنَی وَيُوتِرُ بِرَکْعَةٍ وَيُصَلِّي الرَّکْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْغَدَاةِ وَکَأَنَّ الْأَذَانَ بِأُذُنَيْهِ قَالَ حَمَّادٌ أَيْ بسُرْعَةً

ابوالنعمان، حماد بن زید، انس بن سیرین بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ بتائیے کیا میں فجر کی نماز کی پہلی دو رکعتوں میں طویل قرات کروں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو دو رکعت نماز پڑھتے تھے اور ایک رکعت کے ذریعہ اس کو طاق بنا لیتے، اور فجر کی نماز سے پہلے دو رکعتیں نماز پڑھتے، گویا اذان آپ کے کان میں ہو رہی ہے، حماد نے کہا یعنی جلدی (پڑھ لیتے تھے)

Narrated Anas bin Sirin: I asked Ibn 'Umar, "What is your opinion about the two Rakat before the Fajr (compulsory) prayer, as to prolonging the recitation in them?" He said, "The Prophet (p.b.u.h) used to pray at night two Rakat followed by two and so on, and end the prayer by one Raka Witr. He used to offer two Rakat before the Fajr prayer immediately after the Adhan." (Hammad, the sub-narrator said, "That meant (that he prayed) quickly.)"

Permalink

Sahih BukhariHadith 941

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي مُسْلِمٌ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُلَّ اللَّيْلِ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَانْتَهَی وِتْرُهُ إِلَی السَّحَرِ

عمرو بن حفص، حفص، اعمش، مسلم، مسروق حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر رات کے تمام حصوں میں پڑھا ہے اور ان کا وتر صبح تک ختم ہوتا تھا۔

Narrated 'Aisha: Allah's Apostle offered Witr prayer at different nights at various hours extending (from the 'Isha' prayer) up to the last hour of the night.

Permalink