Narrated by 'Aisha
حدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ الْحَلْوَائُ وَالْعَسَلُ
علی بن عبداللہ ، ابواسامہ، ہشام، اپنے والد سے وہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میٹھی چیز کو اور شہد کو بہت پسند فرماتے تھے۔
Narrated 'Aisha: The Prophet used to like sweet edible things and honey.
Narrated by Jabir bin Abdullah
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنْ کَانَ فِي شَيْئٍ مِنْ أَدْوِيَتِکُمْ أَوْ يَکُونُ فِي شَيْئٍ مِنْ أَدْوِيَتِکُمْ خَيْرٌ فَفِي شَرْطَةِ مِحْجَمٍ أَوْ شَرْبَةِ عَسَلٍ أَوْ لَذْعَةٍ بِنَارٍ تُوَافِقُ الدَّائَ وَمَا أُحِبُّ أَنْ أَکْتَوِيَ
ابو نعیم، عبدالرحمن بن غسیل، عاصم بن عمر بن قتادہ، جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنھما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر تمہاری دواؤں میں سے کسی میں بھلائی ہو تو پچھنے لگوانے یا شہد پینے یا آگ سے داغ لگو انے میں ہے جبکہ بیماری کے موافق ہو، اور میں داغ لگوانے کو پسند نہیں کرتا۔
Narrated Jabir bin Abdullah: I heard the Prophet saying, "If there is any healing in your medicines, then it is in cupping, a gulp of honey or branding with fire (cauterization) that suits the ailment, but I don't like to be (cauterized) branded with fire."
Narrated by Abu Said Al-Khudri
حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمُتَوَکِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَخِي يَشْتَکِي بَطْنَهُ فَقَالَ اسْقِهِ عَسَلًا ثُمَّ أَتَی الثَّانِيَةَ فَقَالَ اسْقِهِ عَسَلًا ثُمَّ أَتَاهُ الثَّالِثَةَ فَقَالَ اسْقِهِ عَسَلًا ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ قَدْ فَعَلْتُ فَقَالَ صَدَقَ اللَّهُ وَکَذَبَ بَطْنُ أَخِيکَ اسْقِهِ عَسَلًا فَسَقَاهُ فَبَرَأَ
عیاش بن ولید، عبدالاعلی سعید، قتادہ، ابوالمتوکل، ابوسعید سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے بھائی کو پیٹ کی بیماری ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو شہد پلا، پھر دوسری بار آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو شہد پلا، پھر (تیسری بار) آیا اور عرض کیا کہ میں نے پلایا (لیکن فائدہ نہیں ہوا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ سچا ہے، اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے، اسکو شہد پلا، چنانچہ اس نے پھر شہد پلایا تو وہ تندرست ہوگیا۔
Narrated Abu Said Al-Khudri: A man came to the Prophet and said, "My brother has some abdominal trouble." The Prophet said to him "Let him drink honey." The man came for the second time and the Prophet said to him, 'Let him drink honey." He came for the third time and the Prophet said, "Let him drink honey." He returned again and said, "I have done that ' The Prophet then said, "Allah has said the truth, but your brother's abdomen has told a lie. Let him drink honey." So he made him drink honey and he was cured.