TrueHadith

اللہ تعالیٰ کا قول کہ بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں نبی پر اے ایمان والو! تم بھی درود و رحمت اور سلام بھیجا کرو اور سلامتی کی دعا کیا کرو ابوالعالیہ کہتے ہیں کہ صلوۃ سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرشتوں کے پاس ان کی تعریف کرتے ہیں فرشتوں کی صلوۃ سے دعا مراد ہے ابن عباس کہتے ہیں کہ "یصلون" برکت کی دعا کرتے ہیں "لنغرینک" غالب کریں گے ہم تم کو ۔

Sahih BukhariHadith 4423

Narrated by Ka'b bin Ujra

حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَّا السَّلَامُ عَلَيْکَ فَقَدْ عَرَفْنَاهُ فَکَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْکَ قَالَ قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

سعید بن یحیی ، ان کے والد، مسعر، حکم، ابن ابی لیلیٰ، حضرت کعب بن عجرہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں کسی نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! آپ کے اوپر سلام بھیجنا تو ہمیں معلوم ہے مگر یہ معلوم نہیں کہ درود کس طرح بھیجیں؟ آپ نے فرمایا اس طرح کہا کرو " اللھم صل الخ" یعنی اے اللہ تو محمد اور ان کی آل پر درود بھیج۔ جس طرح تو نے آل ابراہیم پر درود بھیجا اے اللہ تو محمد اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی بے شک تو تعریف والا بزرگی والا ہے۔

Narrated Ka'b bin Ujra: It was said, "O Allah's Apostle! We know how to greet you, but how to invoke Allah for you?" The Prophet said, "Say: Allahumma salli ala Muhammadin wa'ala Ali Muhammaddin, kama sallaita 'ala all Ibrahim, innaka Hamidun Majid."

Permalink

Sahih BukhariHadith 4424

Narrated by Abu Said Al-Khudri

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا التَّسْلِيمُ فَکَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْکَ قَالَ قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَبُو صَالِحٍ عَنْ اللَّيْثِ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ

عبداللہ بن یوسف، لیث، ابن ہاد، عبداللہ بن خباب، حضرت ابوسعید خدری سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہم سلام بھیجنا تو جانتے ہیں مگر درود بھیجنے کا طریقہ ہم کو معلوم نہیں ہے؟ آپ نے فرمایا تم صلوۃ اس طرح بھیجا کرو" اللھم صل الخ" یعنی اے اللہ رحمت بھیج محمد پر جو تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں جس طرح تو نے آل ابراہیم پر رحمت بھیجی اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم پر برکت نازل فرمائی اس حدیث کو ابوصالح لیث کی روایت میں اس طرح کہتے ہیں کہ آخر میں علی ابراہیم کی جگہ علی آل ابراہیم آیا ہے۔

Narrated Abu Said Al-Khudri: We said, "O Allah's Apostle! (We know) this greeting (to you) but how shall we invoke Allah for you?" He said, "Say! Allahumma salli ala Muhammadin 'Abdika wa rasulika kama- sallaita 'ala all Ibrahim wa barik ala Muhammadin wa'ala all Muhammadin kama barakta 'ala all Ibrahim.' Al-Laith said: 'Ala Muhammadin wa 'ala all Muhammadin kama barakta ala all Ibrahim.

Permalink

Sahih BukhariHadith (internal ref #1121942)

Narrated by Ibn Abi Hazim and Ad-Darawardi

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ وَالدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ يَزِيدَ وَقَالَ کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَلَا تَکُونُوا کَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَی

ابراہیم بن حمزہ، ابن ابی حازم، والدر اور دی، یزید بن حماد سے اس طرح روایت کرتے ہیں کہ اس روایت کے الفاظ اس طرح ہیں "کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ۔"

Narrated Ibn Abi Hazim and Ad-Darawardi: Yazid said, "Kama sallaita ala Ibrahima wa barik 'ala Muhammad in wa all Muhammadin kama barakta 'ala Abrahima wa all Ibrahim."

Permalink