Narrated by 'Aisha
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ وَأَبِي بَکْرٍ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُدْرِکُهُ الْفَجْرُ فِي رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ حُلْمٍ فَيَغْتَسِلُ وَيَصُومُ
احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عروہ اور ابوبکر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو رمضان میں بغیر احتلام کے یعنی جماع سے نہانے کی ضرورت ہوئی اور صبح ہوتی تو آپ غسل کرتے اور روزہ رکھتے۔
Narrated 'Aisha: (At times) in Ramadan the Prophet used to take a bath in the morning not because of a wet dream and would continue his fast.
Narrated by Abu Bakr bin 'Abdur-Rahman
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَی أَبِي بَکْرِ بنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بنِ الحَارِثِ بْنِ هِشَامِ بْنِ المُغِيرَةِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ کُنْتُ أَنَا وَأَبِي فَذَهَبْتُ مَعَهُ حَتَّی دَخَلْنَا عَلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَشْهَدُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ کَانَ لَيُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ جِمَاعٍ غَيْرِ احْتِلَامٍ ثُمَّ يَصُومُهُ ثُمَّ دَخَلْنَا عَلَی أُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ مِثْلَ ذَلِکَ
اسمعیل، مالک، سمی ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام بن مغیرہ کے غلام نے ابوبکر بن عبدالرحمن سے سنا کہ میں اور میرے والد چلے یہاں تک کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس پہنچے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر گواہی دیتی ہوں کہ آپ احتلام کے سبب سے نہیں بلکہ جماع کے سبب سے حالت جنابت میں صبح کرتے، پھر روزہ رکھتے پھر ہم لوگ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس پہنچے تو انہوں نے بھی اسی طرح بیان کیا۔
Narrated Abu Bakr bin 'Abdur-Rahman: My father and I went to 'Aisha and she said, "I testify that Allah's Apostle at times used to get up in the morning in a state of Janaba from sexual intercourse, not from a wet dream and then he would fast that day." Then he went to Um Salama and she also narrated a similar thing.