TrueHadith

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ابوبردہ سے فرمانا کہ تو اس چھ ماہ کے بچے کو ذبح کرلے اور تیرے بعد کسی کے لئے جائز نہ ہوگا

Sahih BukhariHadith 5130

Narrated by Al-Bara' bin 'Azib

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ عَنْ عَامِرٍ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ ضَحَّی خَالٌ لِي يُقَالُ لَهُ أَبُو بُرْدَةَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاتُکَ شَاةُ لَحْمٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عِنْدِي دَاجِنًا جَذَعَةً مِنْ الْمَعَزِ قَالَ اذْبَحْهَا وَلَنْ تَصْلُحَ لِغَيْرِکَ ثُمَّ قَالَ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَإِنَّمَا يَذْبَحُ لِنَفْسِهِ وَمَنْ ذَبَحَ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَقَدْ تَمَّ نُسُکُهُ وَأَصَابَ سُنَّةَ الْمُسْلِمِينَ تَابَعَهُ عُبَيْدَةُ عَنْ الشَّعْبِيِّ وَإِبْرَاهِيمَ وَتَابَعَهُ وَکِيعٌ عَنْ حُرَيْثٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ وَقَالَ عَاصِمٌ وَدَاوُدُ عَنْ الشَّعْبِيِّ عِنْدِي عَنَاقُ لَبَنٍ وَقَالَ زُبَيْدٌ وَفِرَاسٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عِنْدِي جَذَعَةٌ وَقَالَ أَبُو الْأَحْوَصِ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنَاقٌ جَذَعَةٌ وَقَالَ ابْنُ عَوْنٍ عَنَاقٌ جَذَعٌ عَنَاقُ لَبَنٍ

مسدد، خالد بن عبداللہ ، مطرف، عامر، براء بن عاذب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ میرے ماموں نے جن کو ابوبردہ کہا جاتا ہے نماز سے پہلے قربانی کرلی تو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری بکری تو گوشت کی بکری ہے (یعنی قربانی نہیں ہوئی) انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میرے پاس پلا ہوا چھ ماہ کا بچہ ہے آپ نے فرمایا تو اس کو ذبح کرلے اور تیرے علاوہ کسی کے لیے درست نہیں ہوگا پھر فرمایا کہ جس نے نماز سے پہلے ذبح کرلیا تو وہ صرف اپنی ذات کے لیے ذبح کرتا ہے اور جس نے نماز کے بعد ذبح کیا تو اس کی قربانی ہوگئی اور اس نے مسلمانوں کی سنت کو پالیا عبیدہ نے شعبی اور ابراہیم سے اور وکیع نے حریث سے انہوں نے شعبی سے اس کی متابعت میں روایت کی اور عاصم اور داؤد نے شعبی بایں لفظ روایت کیا کہ "عندی عناق لبن" اور زبید وفر اس نے شعبی سے "عندی جذعۃ" کا لفظ نقل کیا اور ابوالاحوص نے کہا کہ ہم سے منصور نے "عناق جذعۃ" کا لفظ بیان کیا اور ابن عون نے "عناق جذع عناق لبن "کے الفاظ روایت کیے ہیں۔

Narrated Al-Bara' bin 'Azib: An uncle of mine called Abu Burda, slaughtered his sacrifice before the 'Id prayer. So Allah's Apostle said to him, "Your (slaughtered) sheep was just mutton (not a sacrifice)." Abu Burda said, "O Allah's Apostle! I have got a domestic kid." The Prophet said, "Slaughter it (as a sacrifice) but it will not be permissible for anybody other than you" The Prophet added, "Whoever slaughtered his sacrifice before the ('Id) prayer, he only slaughtered for himself, and whoever slaughtered it after the prayer, he offered his sacrifice properly and followed the tradition of the Muslims."

Permalink

Sahih BukhariHadith 5131

Narrated by Al-Bara'

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ ذَبَحَ أَبُو بُرْدَةَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْدِلْهَا قَالَ لَيْسَ عِنْدِي إِلَّا جَذَعَةٌ قَالَ شُعْبَةُ وَأَحْسِبُهُ قَالَ هِيَ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ قَالَ اجْعَلْهَا مَکَانَهَا وَلَنْ تَجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ وَقَالَ حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عَنَاقٌ جَذَعَةٌ

محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، سلمہ، ابوجحیفہ، براء کہتے ہیں کہ ابوبردہ نے نماز سے پہلے ذبح کرلیا تو ان سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کے عوض دوسرا کرلو، انہوں نے عرض کیا کہ میرے پاس صرف چھ ماہ کا ایک بکری کا بچہ ہے، شعبہ کا خیال ہے کہ شاید یہ بھی کہا کہ وہ ایک سالہ بکری کے بچے سے بھی اچھا ہے ، آپ نے فرمایا کہ اس کی جگہ اس کو (قربانی) کردو، اور تمہارے بعد کسی کیلئے جائز نہیں ہوگا اور حاتم بن دردان نے ایوب سے انہوں نے محمد سے انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے وہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عناق جذعۃ فرمایا۔

Narrated Al-Bara': Abu Burda slaughtered (the sacrifice) before the ('Id) prayer whereupon the Prophet said to him, "Slaughter another sacrifice instead of that." Abu Burda said, "I have nothing except a Jadha'a." (Shu'ba said: Perhaps Abu Burda also said that Jadha'a was better than an old sheep in his opinion.) The Prophet said, "(Never mind), slaughter it to make up for the other one, but it will not be sufficient for anyone else after you."

Permalink