TrueHadith

تھوک کا ہاتھ کے ذریعے مسجد سے صاف کر دینے کا بیان

Sahih BukhariHadith 390

Narrated by Anas bin Malik

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی نُخَامَةً فِي الْقِبْلَةِ فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَيْهِ حَتَّی رُئِيَ فِي وَجْهِهِ فَقَامَ فَحَکَّهُ بِيَدِهِ فَقَالَ إِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا قَامَ فِي صَلَاتِهِ فَإِنَّهُ يُنَاجِي رَبَّهُ أَوْ إِنَّ رَبَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَلَا يَبْزُقَنَّ أَحَدُکُمْ قِبَلَ قِبْلَتِهِ وَلَکِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمَيْهِ ثُمَّ أَخَذَ طَرَفَ رِدَائِهِ فَبَصَقَ فِيهِ ثُمَّ رَدَّ بَعْضَهُ عَلَی بَعْضٍ فَقَالَ أَوْ يَفْعَلُ هَکَذَا

قتیبہ، اسماعیل بن جعفر، حمید، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبلہ کی جانب میں کچھ تھوک دیکھا، آپ کو ناگوار ہوا، یہاں تک کہ غصہ کا اثر آپ کے چہرے میں ظاہر ہو ا، چنانچہ آپ کھڑے ہو گئے اور اس کو اپنے ہاتھ سے صاف کردیا، پھر فرمایا کہ تم میں سے کوئی جب اپنی نماز میں کھڑا ہوتا ہے، تو وہ اپنے پرودگار سے مناجات کرتا ہے، یا آپ نے یہ فرمایا کہ اس کا پرودگار اس کے اور قبلہ کے درمیان میں ہے لہذا اسے قبلہ کے سامنے نہ تھوکنا چاہئے، پھر آپ نے اپنی چادر کا کنارہ لیا اور اس میں تھوک کر اسے مل ڈالا اور فرمایا کہ یا اس طرح کرے۔

Narrated Anas bin Malik: The Prophet saw some sputum in the direction of the Qibla (on the wall of the mosque) and he disliked that and the sign of disgust was apparent from his face. So he got up and scraped it off with his hand and said, "Whenever anyone of you stands for the prayer, he is speaking in private to his Lord or his Lord is between him and his Qibla. So, none of you should spit in the direction of the Qibla but one can spit to the left or under his foot." The Prophet then took the corner of his sheet and spat in it and folded it and said, "Or you can do like this.”

Permalink

Sahih BukhariHadith 391

Narrated by 'Abdullah bin 'Umar

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی بُصَاقًا فِي جِدَارِ الْقِبْلَةِ فَحَکَّهُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ يُصَلِّي فَلَا يَبْصُقُ قِبَلَ وَجْهِهِ فَإِنَّ اللَّهَ قِبَلَ وَجْهِهِ إِذَا صَلَّی

عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک مرتبہ) قبلہ کی دیوار میں کچھ تھوک دیکھا، تو آپ نے اسے صاف کر کے لوگوں کی طرف منہ کیا اور فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے، تو وہ اپنے منہ کے سامنے نہ تھوکے، اس لئے کہ جب وہ نماز پڑھتا ہے، تو اللہ سبحانہ اس کے سامنے ہوتا ہے۔

Narrated 'Abdullah bin 'Umar: Allah's Apostle saw sputum on the wall of the mosque in the direction of the Qibla and scraped it off. He faced the people and said, "Whenever any one of you is praying, he should not spit in front of him because in the prayer Allah is in front of him."

Permalink

Sahih BukhariHadith 392

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی فِي جِدَارِ الْقِبْلَةِ مُخَاطًا أَوْ بُصَاقًا أَوْ نُخَامَةً فَحَکَّهُ

عبداللہ بن یوسف مالک ہشام بن عروہ، عروہ، ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ قبلہ کی دیوار میں کچھ ناک کا لعاب یا بلغم یا تھوک دیکھا، تو آپ نے اسے صاف کر دیا۔

Narrated 'Aisha: (The mother of faithful believers) Allah's Apostle saw some nasal secretions, expectoration or sputum on the wall of the mosque in the direction of the Qibla and scraped it off.

Permalink