TrueHadith

مسجد میں حلقہ باندھنے اور بیٹھنے کا بیان

Sahih BukhariHadith 452

Narrated by Nafi'

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ مَا تَرَی فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ قَالَ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خَشِيَ الصُّبْحَ صَلَّی وَاحِدَةً فَأَوْتَرَتْ لَهُ مَا صَلَّی وَإِنَّهُ کَانَ يَقُولُ اجْعَلُوا آخِرَ صَلَاتِکُمْ وِتْرًا فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِهِ

مسدد، بشربن مفضل، عبیداللہ ، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا اور (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تھے، کہ رات کی نماز کے بارے میں آپ کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ دو دو رکعت (پڑھنی چاہئیں) ، پھر جب تم میں کسی کو صبح (ہو جانے) کا خوف ہو، تو ایک رکعت (اور) پڑھ لے، اور وہ ایک رکعت اس کے لئے جس قدر پڑھ چکا (سب کو) وتر کر دے گی، ابن عمر کہا کرتے کہ رات کو اپنی آخری نماز کو وتر بناو

Narrated Nafi': Ibn 'Umar said, "While the Prophet was on the pulpit, a man asked him how to offer the night prayers. He replied, 'Pray two Rakat at a time and then two and then two and so on, and if you are afraid of the dawn (the approach of the time of the Fajr prayer) pray one Rak'a and that will be the witr for all the Rakat which you have offered." Ibn 'Umar said, "The last Rakat of the night prayer should be odd for the Prophet ordered it to be so.

Permalink

Sahih BukhariHadith 453

Narrated by Ibn 'Umar

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ فَقَالَ کَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ فَقَالَ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خَشِيتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ تُوتِرُ لَکَ مَا قَدْ صَلَّيْتَ قَالَ الْوَلِيدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَجُلًا نَادَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ

ابوالنعمان، حماد بن زید، ایوب، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک شخص نے حاضر ہو کر عرض کیا کہ رات کی نماز کس طرح پڑھی جائے؟ آپ نے فرمایا کہ دو دو رکعت اور جس وقت تمہیں صبح (ہو جانے) کا خوف ہو تو ایک رکعت (اور) پڑھ لو، وہ آپ کے ساری نماز کو وتر بنادے گی، اور ولید بن کثیر نے کہا کہ مجھ سے عبیداللہ بن عبداللہ نے کہا کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پکارا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تھے۔

Narrated Ibn 'Umar: A man came to the Prophet while he was delivering the sermon and asked him how to offer the night prayers. The Prophet replied, 'Pray two Rakat at a time and then two and then two and so on and if you are afraid of dawn (the approach of the time of the Fajr prayer) pray one Rak'a and that will be the with for all the Rakat which you have prayed." Narrated 'Ubaidullah bin 'Abdullah bin 'Umar: A man called the Prophet while he was in the mosque.

Permalink

Sahih BukhariHadith 454

Narrated by Abu Waqid al-Laithi

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَی عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ فَأَقْبَلَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ فَأَقْبَلَ اثْنَانِ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَهَبَ وَاحِدٌ فَأَمَّا أَحَدُهُمَا فَرَأَی فُرْجَةً فِي الْحَلْقَةِ فَجَلَسَ وَأَمَّا الْآخَرُ فَجَلَسَ خَلْفَهُمْ فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا أُخْبِرُکُمْ عَنْ النَّفَرِ الثَّلَاثَةِ أَمَّا أَحَدُهُمْ فَأَوَی إِلَی اللَّهِ فَآوَاهُ اللَّهُ وَأَمَّا الْآخَرُ فَاسْتَحْيَا فَاسْتَحْيَا اللَّهُ مِنْهُ وَأَمَّا الْآخَرُ فَأَعْرَضَ فَأَعْرَضَ اللَّهُ عَنْهُ

عبداللہ بن یوسف، مالک، اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ، ابومرہ (عقیل بن ابی طالب کے آزاد کردہ غلام) ابوواقد لیثی روایت کرتے ہیں کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے کہ تین آدمی آئے (ان میں سے) دو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آگئے اور ایک چلا گیا، پھر ان دو میں سے ایک نے حلقہ میں گنجائش دیکھی اور وہاں بیٹھ گیا، اور دوسرا سب سے پیچھے بیٹھ گیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وعظ سے فارغ ہوئے تو فرمایا کیا میں تمہیں ان تین آدمیوں کے متعلق خبر نہ دوں؟ کہ ان میں سے ایک اللہ کی طرف آیا اور اللہ نے اسے جگہ دی، اور دوسرے نے حیا کی تو اللہ نے (بھی) اس سے حیا کی، اور تیسرے نے اعراض کیا تو اللہ نے بھی اس سے منہ پھیر لیا۔

Narrated Abu Waqid al-Laithi: While Allah's Apostle was sitting in the mosque (with some people) three men came, two of them came in front of Allah's Apostle and the third one went away, and then one of them found a place in the circle and sat there while the second man sat behind the gathering, and the third one went away. When Allah's Apostle finished his preaching, he said, "Shall I tell you about these three persons? One of them betook himself to Allah and so Allah accepted him and accommodated him; the second felt shy before Allah so Allah did the same for him and sheltered him in His Mercy (and did not punish him), while the third turned his face from Allah, and went away, so Allah turned His face from him likewise.

Permalink