TrueHadith

عنزہ کی طرف( منہ کرکے) نماز پڑھنے کا بیان

Sahih BukhariHadith 469

Narrated by 'Aun bin Abi Juhaifa

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ خَرَجَ اِلَيْنَا النَّبِیُّصَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْهَاجِرَةِ فَأُتِيَ بِوَضُوئٍ فَتَوَضَّأَ فَصَلَّی بِنَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ وَالْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ يَمُرَّانَ مِنْ وَرَائِهَا

آدم، شعبہ، عون بن ابی جحیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا، وہ کہتے تھے، کہ دوپہر کے وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم لوگوں کے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے وضو کا پانی حاضر کیا گیا، آپ نے وضو فرمایا اور ہمیں ظہر اور عصر کی نماز پڑھائی، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے نیزہ قائم کردیا گیا تھا، عورت اور گدھے اس کے پیچھے سے گذر رہے تھے۔

Narrated 'Aun bin Abi Juhaifa: That he had heard his father saying, "Allah's Apostle came to us at mid-day and water was brought for his ablution. He performed ablution and led us in Zuhr and 'Asr prayers with an 'Anza planted in front of him (as a Sutra), while women and donkeys were passing beyond it."

Permalink

Sahih BukhariHadith 470

Narrated by Anas Ibn Malik

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ بَزِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَاذَانُ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ لِحَاجَتِهِ تَبِعْتُهُ أَنَا وَغُلَامٌ وَمَعَنَا عُکَّازَةٌ أَوْ عَصًا أَوْ عَنَزَةٌ وَمَعَنَا إِدَاوَةٌ فَإِذَا فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ نَاوَلْنَاهُ الْإِدَاوَةَ

محمد بن حاتم بن بزیع، شاذان، شعبہ، عطاء بن ابی میمونہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی حاجت (رفع کرنے) کے لئے باہر تشریف لے جاتے، تو میں اور ایک لڑکا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے جاتے، ہمارے ہمراہ ایک چھڑی یا لاٹھی یا چھوٹا سا نیزہ ہوتا تھا، اور ایک طرف پانی کا برتن (بھی) ہوتا تھا، جب آپ اپنی حاجت سے فارغ ہوتے تو وہ برتن ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دے دیتے۔

Narrated Anas Ibn Malik: Whenever the Prophet went for answering the call of nature, I and another boy used to go after him with a staff, a stick or an 'Anza and a tumbler of water and when he finished from answering the call of nature we would hand that tumbler of water to him.

Permalink