TrueHadith

نماز میں کسی چیز کے سوچنے کا بیان، اور عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اپنا لشکر درست کرتا ہوں، حالانکہ میں نماز میں ہوتا ہوں ۔

Sahih BukhariHadith 1145

Narrated by 'Uqba bin Al-Harith

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا عُمَرُ هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ سَرِيعًا دَخَلَ عَلَی بَعْضِ نِسَائِهِ ثُمَّ خَرَجَ وَرَأَی مَا فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ مِنْ تَعَجُّبِهِمْ لِسُرْعَتِهِ فَقَالَ ذَکَرْتُ وَأَنَا فِي الصَّلَاةِ تِبْرًا عِنْدَنَا فَکَرِهْتُ أَنْ يُمْسِيَ أَوْ يَبِيتَ عِنْدَنَا فَأَمَرْتُ بِقِسْمَتِهِ

اسحاق بن منصور، روح، عمر بن سعید، ابن ابی ملیکہ، عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عصر کی نماز پڑھی، جب آپ نے سلام پھیرا، تو جلدی سے کھڑے ہوئے اور اپنی بیویوں کے پاس تشریف لے گئے پھر واپس ہوئے، تو آپ کے چہرے میں جلد تشریف لے جانے کے سبب تعجب کے اثرات دیکھے، تو آپ نے فرمایا میں نماز میں تھا، تو مجھے یاد آیا کہ ہمارے پاس سونا ہے میں نے برا سمجھا کہ اسکی موجودگی میں شام ہو یا رات گزرے، تو میں نے اس کو تقسیم کرنے کا حکم دیا۔

Narrated 'Uqba bin Al-Harith: I offered the 'Asr prayer with the Prophet and after finishing the prayer with Taslim he got up quickly and went to some of his wives and then came out. He noticed the signs of astonishment on the faces of the people caused by his speed. He then said, "I remembered while I was in my prayer that a piece of gold was Lying in my house and I disliked that it should remain with us throughout the night, and so I have ordered it to be distributed." ________________________________________

Permalink

Sahih BukhariHadith 1146

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ الْأَعْرَجِ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُذِّنَ بِالصَّلَاةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ لَهُ ضُرَاطٌ حَتَّی لَا يَسْمَعَ التَّأْذِينَ فَإِذَا سَکَتَ الْمُؤَذِّنُ أَقْبَلَ فَإِذَا ثُوِّبَ أَدْبَرَ فَإِذَا سَکَتَ أَقْبَلَ فَلَا يَزَالُ بِالْمَرْئِ يَقُولُ لَهُ اذْکُرْ مَا لَمْ يَکُنْ يَذْکُرُ حَتَّی لَا يَدْرِيَ کَمْ صَلَّی قَالَ أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِذَا فَعَلَ أَحَدُکُمْ ذَلِکَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ قَاعِدٌ وَسَمِعَهُ أَبُو سَلَمَةَ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

یحیی بن بکیر، لیث، جعفر، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب نماز کی اذان کہی جاتی ہے تو شیطان گوز مارتا ہوا بھاگتا ہے، یہاں تک کہ اذان کی آواز نہ سنے جب مؤذن خاموش ہوجاتا ہے تو واپس ہوجاتا ہے جب تکبیر کہی جاتی ہے تو بھاگتا ہے جب مکبر خاموش ہوجاتا ہے تو پھر آتا ہے اور آدمی سے کہتا ہے کہ فلاں بات یاد کر جو اسے یاد نہیں آتا تھا یہاں تک وہ (نماز ی) نہیں جانتا کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے کہا کہ جب تم میں سے کوئی شخص ایسا کرے تو وہ سجدے کرلے اس حال میں بیٹھا ہو اور اس کو ابوسلمہ نے ابوہریرہ سے سنا ہے۔

Narrated Abu Huraira, Allah's Apostle said, "When the Adhan for the prayer is pronounced, then Satan takes to his heels passing wind so that he may not hear the Adhan and when the Muadh-dhin finishes, he comes back; and when the Iqama is pronounced he again takes to his heels and when it is finished, he again comes back and continues reminding the praying person of things that he used not to remember when not in prayer till he forgets how much he has prayed." Abu Salama bin 'Abdur-Rahman said, "If anyone of you has such a thing (forgetting the number of Rakat he has prayed) he should perform two prostrations of Sahu (i.e. forgetfulness) while sitting." Abu Salama narrates this from Abu Huraira. ________________________________________

Permalink

Sahih BukhariHadith 1147

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ النَّاسُ أَکْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَلَقِيتُ رَجُلًا فَقُلْتُ بِمَا قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَارِحَةَ فِي الْعَتَمَةِ فَقَالَ لَا أَدْرِي فَقُلْتُ لَمْ تَشْهَدْهَا قَالَ بَلَی قُلْتُ لَکِنْ أَنَا أَدْرِي قَرَأَ سُورَةَ کَذَا وَکَذَا

محمد بن مثنی، عثمان بن عمر، ابن ابی ذئب، سعید مقبری سے روایت کرتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ لوگ کہتے ہیں کے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بہت زیادہ روایت کرتے ہیں میں ایک شخص سے ملا اور اس سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گزشتہ رات عشاء کی نماز میں کون سی سورت پڑھی تھی؟ اس نے کہا کہ میں نہیں جانتا، تو میں نے پوچھا کہ کیا تم نماز میں موجود نہ تھے، اس شخص نے جواب دیا ہاں، تو میں نے کہا لیکن مجھے یاد ہے کہ آپ نے فلاں فلاں سورت پڑھی تھی۔

Narrated Abu Huraira: People say that I narrate too many narrations of the Prophet; once I met a man (during the life-time of the Prophet) and asked him, "Which Sura did Allah's Apostle s recite yesterday in the 'Isha' prayer?" He said, "I do not know." I said, "Did you not attend the prayer?" He said, "Yes, (I did)." I said, "I know. He recited such and such Sura." ________________________________________

Permalink