Narrated by 'Abdullah bin 'Umar
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ إِنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ قَالَ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خِفْتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ
ابو الیمان، شعیب، زہری، سالم بن عبداللہ ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز کس طرح پڑھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو دو رکعتیں۔ پھر جب تمہیں صبح ہوجانے کا خوف ہو تو ایک رکعت ملا کر ان نمازوں کو طاق بنا لو۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar : A man said, "O Allah's Apostle! How is the prayer of the night?" He said, "Two Rakat followed by two Rakat and so on, and when you apprehend the approaching dawn, offer one Raka as Witr." ________________________________________
Narrated by Ibn Abbas
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو جَمْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَتْ صَلَاةُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَکْعَةً يَعْنِي بِاللَّيْلِ
مسدد یحیی ، شعبہ، ابوجمرہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز یعنی رات کی نماز تیرہ رکعتیں تھیں۔
Narrated Ibn Abbas: The prayer of the Prophet used to be of thirteen Rakat, i.e. of the night prayer.
Narrated by Masruq
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی قَالَ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ وَثَّابٍ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ فَقَالَتْ سَبْعٌ وَتِسْعٌ وَإِحْدَی عَشْرَةَ سِوَی رَکْعَتِي الْفَجْرِ
اسحاق، عبیداللہ ، سرائیل، ابوحصین، یحیی بن وثاب، مسروق سے روایت کرتے ہیں، مسروق نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا سات، نو اور گیارہ رکعتیں فجر کی دو رکعتوں کے علاوہ تھیں۔
Narrated Masruq: I asked Aisha about the night prayer of Allah's Apostle and she said, "It was seven, nine or eleven Rakat besides the two Rakat of the Fajr prayer (i.e. Sunna). "
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی قَالَ أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَکْعَةً مِنْهَا الْوِتْرُ وَرَکْعَتَا الْفَجْرِ
عبیداللہ بن موسی، حنظلہ، قاسم بن محمد، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو تیرہ رکعتیں پڑھتے تھے۔ ان ہی میں وتر اور فجر کی دو رکعتیں بھی ہوتی تھیں۔
Narrated 'Aisha, The Prophet (p.b.u.h) used to offer thirteen Rakat of the night prayer and that included the Witr and two Rakat (Sunna) of the Fajr prayer.