حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي أُسَامَةَ حَدَّثَکُمْ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُسَافِرْ الْمَرْأَةُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ
اسحاق نے ہم سے بیان کیا کہ میں نے ابواسامہ سے پوچھا کیا تم سے عبیداللہ نے بسند نافع ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عورت تین دن کا سفر نہ کرے، بجز اس صورت کے کہ اس کا کوئی محرم رشتہ دار ساتھ ہو۔
Narrated Ibn'Umar: The Prophet said, "A woman should not travel for more than three days except with a Dhi-Mahram." ________________________________________
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُسَافِرْ الْمَرْأَةُ ثَلَاثًا إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ تَابَعَهُ أَحْمَدُ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مسدد، یحیی ، عبیداللہ ، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ کوئی عورت تین دن کا سفر نہ کرے مگر یہ کہ اس کا ایسا رشتہ دار ساتھ ہو جس سے نکاح حرام ہے، احمد نے بروایت عبداللہ بن مبارک، عبیداللہ ، نافع ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے۔
Narrated Ibn 'Umar: The Prophet said, "A woman should not travel for more than three days except with a Dhi-Mahram (i.e. a male with whom she cannot marry at all, e.g. her brother, father, grandfather, etc.) or her own husband
حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ لَيْسَ مَعَهَا حُرْمَةٌ تَابَعَهُ يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ وَسُهَيْلٌ وَمَالِکٌ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
آدم، ابن ابی ذئب، مقبری، مقبری کے والد، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والی کسی عورت کیلئے حلال نہیں کہ ایک رات کا سفر کرے اس حال میں کہ اس کے ساتھ اس کا کوئی رشتہ دار نہ ہو جس سے نکاح حرام ہے۔ یحیی بن ابی کثیر وسہل و مالک نے مقبری سے انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے۔
Narrated Abu Huraira: The Prophet (p.b.u.h) said, "It is not permissible for a woman who believes in Allah and the Last Day to travel for one day and night except with a Mahram." ________________________________________