TrueHadith

جس نے سفر میں فرض نمازوں کے پہلے اور اس کے بعد نفل نماز پڑھی اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سفر میں فجر کی دو رکعت پڑھی

Sahih BukhariHadith 1039

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ مَا أَخْبَرَنَا أَحَدٌ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی الضُّحَی غَيْرُ أُمِّ هَانِئٍ ذَکَرَتْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ اغْتَسَلَ فِي بَيْتِهَا فَصَلَّی ثَمَانِيَ رَکَعَاتٍ فَمَا رَأَيْتُهُ صَلَّی صَلَاةً أَخَفَّ مِنْهَا غَيْرَ أَنَّهُ يُتِمُّ الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی السُّبْحَةَ بِاللَّيْلِ فِي السَّفَرِ عَلَی ظَهْرِ رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ

حفص بن عمر، شعبہ، عمرو، ابن ابی لیلی سے روایت کرتے ہیں کہ ابن ابی لیلی نے بیان کیا کہ ام ہانی کے سوا کسی شخص نے بیان نہیں کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاشت کی نماز پڑھی۔ ام ہانی نے بیان کیا کہ فتح مکہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے گھر میں غسل کیا پھر آٹھ رکعت پڑھیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی نماز اس سے ہلکی پڑھتے نہیں دیکھا بجز اس کے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع و سجود کو پورا کرتے تھے اور لیث نے بیان کیا کہ مجھ سے یونس نے انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبداللہ بن عامر سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سفر میں رات کو نفل نماز سواری کی پیٹھ پر پڑھتے ہوئے دیکھا، سواری کا رخ جدھر بھی ہوتا۔

Narrated Ibn Abu Laila: Only Um Hani told us that she had seen the Prophet (p.b.u.h) offering the Duha (forenoon prayer). She said, "On the day of the conquest of Mecca, the Prophet took a bath in my house and offered eight Rakat. I never saw him praying such a light prayer but he performed perfect prostration and bowing. Narrated 'Abdullah bin amir that his father had told him that he had seen the Prophet (p.b.u.h) praying Nawafil at night on the back of his Mount on a journey, facing whatever direction it took. ________________________________________

Permalink

Sahih BukhariHadith 1040

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُسَبِّحُ عَلَی ظَهْرِ رَاحِلَتِهِ حَيْثُ کَانَ وَجْهُهُ يُومِئُ بِرَأْسِهِ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ

ابوالیمان، شعیب، زہری، سالم بن عبداللہ ، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری کی پیٹھ پر نفل نماز پڑھتے تھے سواری کا رخ جس طرف بھی ہوتا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سر سے اشارہ کرتے تھے اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی اسی طرح کرتے تھے۔

Narrated Salim bin Abdullah: Ibn 'Umar said, "Allah's Apostle used to pray the Nawafil on the back of his Mount (carriage) by signs facing any direction." Ibn 'Umar used to do the same. ________________________________________

Permalink