حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا لَمْ تَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلَاةَ اللَّيْلِ قَاعِدًا قَطُّ حَتَّی أَسَنَّ فَکَانَ يَقْرَأُ قَاعِدًا حَتَّی إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْکَعَ قَامَ فَقَرَأَ نَحْوًا مِنْ ثَلَاثِينَ آيَةً أَوْ أَرْبَعِينَ آيَةً ثُمَّ رَکَعَ
عبداللہ بن یوسف، مالک، ہشام بن عروہ، عائشہ ام المومنین رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کی نماز کبھی بیٹھ کر پڑھتے نہیں دیکھا یہاں تک کہ جب آپ آخری عمر کو پہنچے تو بیٹھ کر قرات کرتے تھے اور جب رکوع کا ارادہ فرماتے تو کھڑے ہوجاتے اور تقریبا تیس یا چالیس آیتیں پڑھتے، پھر رکوع کرتے۔
Narrated Aisha: (the mother of the faithful believers) I never saw Allah's Apostle offering the night prayer while sitting except in his old age and then he used to recite while sitting and whenever he wanted to bow he would get up and recite thirty or forty verses (while standing) and then bow. ________________________________________
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ وَأَبِي النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي جَالِسًا فَيَقْرَأُ وَهُوَ جَالِسٌ فَإِذَا بَقِيَ مِنْ قِرَائَتِهِ نَحْوٌ مِنْ ثَلَاثِينَ أَوْ أَرْبَعِينَ آيَةً قَامَ فَقَرَأَهَا وَهُوَ قَائِمٌ ثُمَّ يَرْکَعُ ثُمَّ سَجَدَ يَفْعَلُ فِي الرَّکْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِکَ فَإِذَا قَضَی صَلَاتَهُ نَظَرَ فَإِنْ کُنْتُ يَقْظَی تَحَدَّثَ مَعِي وَإِنْ کُنْتُ نَائِمَةً اضْطَجَعَ
عبداللہ بن یوسف، مالک، عبداللہ بن یزید، ابوالنصر (عمر بن عبیداللہ کے آزاد کردہ غلام) ابوسلمہ بن عبدالرحمن، عائشہ ام المومنین رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیٹھ کر نماز پڑھتے تو بیٹھے بیٹھے قرات کرتے پھر جب تقریبا تیس یا چالیس آیتیں قرات کی باقی رہ جاتیں تو پھر آپ کھڑے ہوتے اور کھڑے کھڑے پڑھتے پھر رکوع کرتے اور سجدہ کرتے پھر دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کرتے جب اپنی نماز ختم کرلیتے تو مجھ سے باتیں کرتے اگر میں جاگتی ہوتی اور اگر میں سوگئی ہوتی تو لیٹ جاتے۔
Narrated 'Aisha: (the mother of the faithful believers) Allah's Apostle (in his last days) used to pray sitting. He would recite while sitting, and when thirty or forty verses remained from the recitation he would get up and recite them while standing and then he would bow and prostrate. He used to do the same in the second Raka. After finishing the Prayer he used to look at me and if I was awake he would talk to me and if I was asleep, he would lie down.