TrueHadith

جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو یہ کچی اور پکی کھجوروں سے بنتی تھی

Sahih BukhariHadith 5154

Narrated by Anas bin Malik

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنْتُ أَسْقِي أَبَا عُبَيْدَةَ وَأَبَا طَلْحَةَ وَأُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ مِنْ فَضِيخِ زَهْوٍ وَتَمْرٍ فَجَائَهُمْ آتٍ فَقَالَ إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ قُمْ يَا أَنَسُ فَأَهْرِقْهَا فَأَهْرَقْتُهَا

اسمعیل بن عبداللہ ، مالک بن انس، اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ، انس بن مالک کہتے ہیں کہ میں ابوعبیدہ، ابوطلحہ اور ابی بن کعب کو کچی اور پکی کھجوروں کی شراب پلارہا تھا ان لوگوں کے پاس ایک آنیوالا آیا اور کہا کہ شراب حرام کردی گئی ہے، ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اے انس! کھڑے ہوجاؤ! اور اس کو بہا دو!چنانچہ میں نے اسکو بہا دیا۔

Narrated Anas bin Malik: I was serving Abu 'Ubaida, Abu Talha and Ubai bin Ka'b with a drink prepared from ripe and unripe dates. Then somebody came to them and said, "Alcoholic drinks have been prohibited." (On hearing that) Abu Talha said, "Get up. O Anas, and pour (throw) it out! So I poured (threw) it out.

Permalink

Sahih BukhariHadith 5155

Narrated by Anas

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا قَالَ کُنْتُ قَائِمًا عَلَی الْحَيِّ أَسْقِيهِمْ عُمُومَتِي وَأَنَا أَصْغَرُهُمْ الْفَضِيخَ فَقِيلَ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ فَقَالُوا أَکْفِئْهَا فَکَفَأْتُهَا قُلْتُ لِأَنَسٍ مَا شَرَابُهُمْ قَالَ رُطَبٌ وَبُسْرٌ فَقَالَ أَبُو بَکْرِ بْنُ أَنَسٍ وَکَانَتْ خَمْرَهُمْ فَلَمْ يُنْکِرْ أَنَسٌ وَحَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِي أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ کَانَتْ خَمْرَهُمْ يَوْمَئِذٍ

مسدد، معتمر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں ایک قبیلہ کے پاس کھڑا اپنے چچاؤں کو فضیخ پلا رہا تھا اور میں ان میں کم سن تھا کسی نے کہا کہ شراب حرام کردی گئی لوگوں نے کہا کہ اس کو پھینک دو چنانچہ میں نے پھینک دیا، معتمرکے والد سلمان نے کہا کہ میں نے انس سے پوچھا کہ ان کی شراب کس چیز کی تھی انہوں نے کہا کہ کچی اور پکی کھجوروں کی تھی ابوبکر بن انس نے کہا کہ یہی ان کی شراب تھی تو انس نے انکار نہیں کیا اور مجھ سے میرے بعض ساتھیوں نے کہا کہ ہم نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ اس زمانے میں ان کی یہی شراب تھی۔

Narrated Anas: While I was waiting on my uncles and serving them with (wine prepared from) dates----and I was the youngest of them----it was said, "Alcoholic drinks have been prohibited." So they said (to me), "Throw it away." So I threw it away

Permalink

Sahih BukhariHadith 5156

Narrated by Anas bin Malik

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَّائُ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي بَکْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ حَدَّثَهُمْ أَنَّ الْخَمْرَ حُرِّمَتْ وَالْخَمْرُ يَوْمَئِذٍ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ

محمد بن ابی بکر مقدمی، یوسف ابومعشر براء، سعید بن عبیداللہ ، بکر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ ان لوگوں سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ جس وقت شراب حرام کی گئی اس وقت شراب کچی اور پکی کھجوروں سے تیار کی جاتی تھی۔

Narrated Anas bin Malik: Alcoholic drinks were prohibited. At that time these drinks used to be prepared from unripe and ripe dates.

Permalink