TrueHadith

دودھ پینے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول من بین فرث ودم لبنا خالصا سائغا للشاربین

Sahih BukhariHadith 5174

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ بِقَدَحِ لَبَنٍ وَقَدَحِ خَمْرٍ

عبدان، عبداللہ ، یونس، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس معراج کی رات ایک دودھ کا پیالہ اور ایک شراب کا پیالہ لایا گیا۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle was presented a bowl of milk and a bowl of wine on the night he was taken on a journey (Al-Mi'raj).

Permalink

Sahih BukhariHadith 5175

Narrated by Um Al-Fadl

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ سَمِعَ سُفْيَانَ أَخْبَرَنَا سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَيْرًا مَوْلَی أُمِّ الْفَضْلِ يُحَدِّثُ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ قَالَتْ شَکَّ النَّاسُ فِي صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَأَرْسَلْتُ إِلَيْهِ بِإِنَائٍ فِيهِ لَبَنٌ فَشَرِبَ فَکَانَ سُفْيَانُ رُبَّمَا قَالَ شَکَّ النَّاسُ فِي صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ أُمُّ الْفَضْلِ فَإِذَا وُقِّفَ عَلَيْهِ قَالَ هُوَ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ

حمیدی، سفیان، سالم، ابوالنصر، عمیرام الفضل کے مولی، ام فضل کہتی ہیں کہ عرفہ کے دن لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے کے متعلق شک ہوا تو میں نے آپ کے پاس ایک برتن بھیجا جس میں دودھ تھا، تو آپ نے اس کو پی لیا اور سفیان اکثر کہا کرتے تھے کہ لوگوں کو عرفہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق شک ہوا تو آپ کی خدمت میں ام فضل نے دودھ بھیج دیا، انہوں نے اس کو موقوفا روایت کیا (جب ان سے پوچھا گیا (تو کہا کہ ام فضل سے مرفوعا روایت ہے۔

Narrated Um Al-Fadl: The people doubted whether Allah's Apostle was fasting or the Day of 'Arafat or not. So I sent a cup containing milk to him and he drank it.

Permalink

Sahih BukhariHadith 5176

Narrated by Jabir bin 'Abdullah

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ وَأَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَائَ أَبُو حُمَيْدٍ بِقَدَحٍ مِنْ لَبَنٍ مِنْ النَّقِيعِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَّا خَمَّرْتَهُ وَلَوْ أَنْ تَعْرُضَ عَلَيْهِ عُودًا

قتیبہ، جریر، اعمش، ابوصالح وابوسفیان، جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوحمید نقیع کے دودھ کا ایک پیالہ لے کر آئے، تو ان سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو چھپا کر کیوں نہیں لایا، اگرچہ ایک لکڑی ہوتی، اس سے ڈھک لینا چاہئے تھا۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah: Abu Humaid brought a cup of mix from a place called Al-Naqi. Allah's Apostle said to him, "Will you not cover it, even by placing a stick across its"

Permalink

Sahih BukhariHadith (internal ref #1130574)

Narrated by Jabir

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ يَذْکُرُ أُرَاهُ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَائَ أَبُو حُمَيْدٍ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ مِنْ النَّقِيعِ بِإِنَائٍ مِنْ لَبَنٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَّا خَمَّرْتَهُ وَلَوْ أَنْ تَعْرُضَ عَلَيْهِ عُودًا وَحَدَّثَنِي أَبُو سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا

عمربن حفص، حفص، اعمش، ابوصالح، غالباجابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوحمید جو کہ انصاری شخص تھے، نقیع کے دوھ کا ایک برتن نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کو ڈھانپ کر کیوں نہیں لائے، اگرچہ ایک لکڑی ہی ہوتی، اس سے ڈھک لینا چاہئے تھا اور مجھ سے ابوسفیان نے، انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے اور جابر نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کو روایت کیا۔

Narrated Jabir: Abu Humaid, an Ansari man, came from AnNaqi carrying a cup of milk to the Prophet. The Prophet said, "Will you not cover it even by placing a stick across it?"

Permalink

Sahih BukhariHadith 5177

Narrated by Al-Bara

حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَکَّةَ وَأَبُو بَکْرٍ مَعَهُ قَالَ أَبُو بَکْرٍ مَرَرْنَا بِرَاعٍ وَقَدْ عَطِشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَحَلَبْتُ کُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ فِي قَدَحٍ فَشَرِبَ حَتَّی رَضِيتُ وَأَتَانَا سُرَاقَةُ بْنُ جُعْشُمٍ عَلَی فَرَسٍ فَدَعَا عَلَيْهِ فَطَلَبَ إِلَيْهِ سُرَاقَةُ أَنْ لَا يَدْعُوَ عَلَيْهِ وَأَنْ يَرْجِعَ فَفَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمود، النضر، شعبہ، ابواسحاق، براء کہتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے تشریف لائے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے پاس تھے، حضرت ابوبکر نے بیان کیا کہ ہم لوگ ایک چرواہے کے پاس سے گذرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیاس لگی، ابوبکر کا بیان ہے کہ میں تھوڑا دودھ ایک پیالہ میں لایا آپ نے اس کو نوش فرمایا، تو مجھے بہت خوشی ہوئی اور ہمارے پاس سراقہ بن جعشم ایک گھوڑے پر سوار ہو کر آیا، آپ نے اس کے حق میں بددعا فرمائی تو اس نے آپ سے درخواست کی کہ اس پر بددعا نہ کریں، اور یہ کہ وہ بددعا واپس ہوجائے، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا۔

Narrated Al-Bara: The Prophet came from Mecca with Abu Bakr. Abu Bakr said "We passed by a shepherd and at that time Allah's Apostle was thirsty. I milked a little milk in a bowl and Allah's Apostle drank till I was pleased. Suraqa bin Ju'shum came to us riding a horse (chasing us). The Prophet invoked evil upon him, whereupon Suraqa requested him not to invoke evil upon him, in which case he would go back. The Prophet agreed.

Permalink

Sahih BukhariHadith 5178

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نِعْمَ الصَّدَقَةُ اللِّقْحَةُ الصَّفِيُّ مِنْحَةً وَالشَّاةُ الصَّفِيُّ مِنْحَةً تَغْدُو بِإِنَائٍ وَتَرُوحُ بِآخَرَ

ابوالیمان، شعیب، ابوالزناد، عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بہترین صدقہ خوب دودھ دینے والی ایسی اونٹنی یاخوب دودھ دینے والی ایسی بکری کا عطا کرنا ہے کہ ایک برتن صبح کو بھرے اور ایک برتن شام کو بھرے۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "The best object of charity is a she-camel which has (newly) given birth and gives plenty of milk, or a she-goat which gives plenty of milk; and is given to somebody to utilize its milk by milking one bowl in the morning and one in the evening."

Permalink

Sahih BukhariHadith 5179

Narrated by Ibn 'Abbas

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ لَبَنًا فَمَضْمَضَ وَقَالَ إِنَّ لَهُ دَسَمًا وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُفِعْتُ إِلَی السِّدْرَةِ فَإِذَا أَرْبَعَةُ أَنْهَارٍ نَهَرَانِ ظَاهِرَانِ وَنَهَرَانِ بَاطِنَانِ فَأَمَّا الظَّاهِرَانِ النِّيلُ وَالْفُرَاتُ وَأَمَّا الْبَاطِنَانِ فَنَهَرَانِ فِي الْجَنَّةِ فَأُتِيتُ بِثَلَاثَةِ أَقْدَاحٍ قَدَحٌ فِيهِ لَبَنٌ وَقَدَحٌ فِيهِ عَسَلٌ وَقَدَحٌ فِيهِ خَمْرٌ فَأَخَذْتُ الَّذِي فِيهِ اللَّبَنُ فَشَرِبْتُ فَقِيلَ لِي أَصَبْتَ الْفِطْرَةَ أَنْتَ وَأُمَّتُکَ قَالَ هِشَامٌ وَسَعِيدٌ وَهَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ صَعْصَعَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْأَنْهَارِ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْکُرُوا ثَلَاثَةَ أَقْدَاحٍ

ابوعاصم، اوزاعی، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ ، ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا تو کلی کی اور فرمایا کہ اس میں چکنائی ہوتی ہے، اور ابراہیم بن طہمان نے بواسطہ شعبہ، قتادہ، انس بن مالک، کا قول نقل کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سدرہ کی طرف بھیجا گیا تو چار نہروں پر نظر پڑی، دو ظاہری نہریں تھیں اور دو باطنی نہریں، جو جنت میں ہیں، چنانچہ میرے پاس تین پیالے لائے گئے، ایک میں دودھ، دوسرے میں شہد، تیسرے میں شراب تھی، میں نے وہی پیالہ لیا جس میں دودھ تھا اور اس میں سے میں پی لیا، تو مجھ سے کہا گیا کہ تم نے اور تمہاری امت نے فطرت کو پا لیا، ہشام اور سعید، اور ہمام بواسطہ قتادہ، انس بن مالک رضی اللہ عنہ، مالک بن صعصعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہروں کے متعلق اسی طرح روایت کرتے ہیں، لیکن تین پیالوں کا تذکرہ نہیں کیا۔

Narrated Ibn 'Abbas: Allah's Apostle drank milk and then rinsed his mouth and said, "It contains fat. The Prophet added: I was raised to the Lote Tree and saw four rivers, two of which were coming out and two going in. Those which were coming out were the Nile and the Euphrates, and those which were going in were two rivers in paradise. Then I was given three bowls, one containing milk, and another containing honey, and a third containing wine. I took the bowl containing milk and drank it. It was said to me, "You and your followers will be on the right path (of Islam)."

Permalink