Sahih Bukhari — Hadith 2376
Narrated by Amra bint 'AbdurRahman
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ بَرِيرَةَ جَائَتْ تَسْتَعِينُ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقَالَتْ لَهَا إِنْ أَحَبَّ أَهْلُکِ أَنْ أَصُبَّ لَهُمْ ثَمَنَکِ صَبَّةً وَاحِدَةً فَأُعْتِقَکِ فَعَلْتُ فَذَکَرَتْ بَرِيرَةُ ذَلِکَ لِأَهْلِهَا فَقَالُوا لَا إِلَّا أَنْ يَکُونَ وَلَاؤُکِ لَنَا قَالَ مَالِکٌ قَالَ يَحْيَی فَزَعَمَتْ عَمْرَةُ أَنَّ عَائِشَةَ ذَکَرَتْ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ
عبداللہ بن یوسف مالک یحیی بن سعید عمروہ بنت عبدالرحمن سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس بریرہ کتابت کی رقم کی ادائیگی میں مدد مانگنے آئیں تو انہوں نے کہا کہ اگر تمہارے مالک پسند کریں تو میں ان کو تیری قیمت یک مشت دے دوں اور تجھے آزاد کردوں بریرہ نے اپنے مالکوں سے جا کر بیان کیا تو ان لوگوں نے کہا ہم نہیں بیچتے ہیں مگر اس شرط پر کہ تیری ولاء ہم لیں گے مالک نے یحیی کا قول بیان کیا عمرہ نے کہا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ ماجرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو خرید لو اور آزاد کردو اس لیے کہ ولاء اسی کو ملے گی جو آزاد کرے۔
Narrated Amra bint 'AbdurRahman: Buraira went to Aisha, the mother of the faithful believers to seek her help in her emancipation Aisha said to her, "If your masters agree, I will pay them your price in a lump sum and manumit you." Buraira mentioned that offer to her masters but they refused to sell her unless the Wala' was for them. 'Aisha told Allah's Apostle about it. He said, "Buy and manumit her as the Wala' is for the liberator."