Sahih Bukhari — Hadith 2845
Narrated by 'Abdullah bin 'Amr
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ کَانَ عَلَی ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ کِرْکِرَةُ فَمَاتَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ فِي النَّارِ فَذَهَبُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ فَوَجَدُوا عَبَائَةً قَدْ غَلَّهَا قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ قَالَ ابْنُ سَلَامٍ کَرْکَرَةُ
علی سفیان عمرو سالم بن ابی الجعد عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ کر کرہ نامی ایک شخص رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسباب پر متعین تھا جب اس کا انتقال ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ جہنمی ہے پھر لوگ اس کی تفتیش کرنے لگے تو انہوں نے اس کے سامان میں ایک عباء دیکھی جو اس نے خیانت کر کے مال غنیمت میں سے چھپا کر رکھ لی تھی ابوعبداللہ کا بیان ہے کہ ابن سلام نے کہا کہ کر کرہ کاف کے زبر سے ہے اور اسی طرح محفوظ ہے۔
Narrated 'Abdullah bin 'Amr: There was a man who looked after the family and the belongings of the Prophet and he was called Karkara. The man died and Allah's Apostle said, "He is in the '(Hell) Fire." The people then went to look at him and found in his place, a cloak he had stolen from the war booty.