TrueHadith

عذاب قبر سے پناہ مانگنے کا بیان ۔

Sahih BukhariHadith 1286

Narrated by Abi Aiyub

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنِي عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ وَجَبَتْ الشَّمْسُ فَسَمِعَ صَوْتًا فَقَالَ يَهُودُ تُعَذَّبُ فِي قُبُورِهَا وَقَالَ النَّضْرُ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَوْنٌ سَمِعْتُ أَبِي سَمِعْتُ الْبَرَائَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن مثنی، یحیی، شعبہ، عون بن ابی حجیفہ، ابوحجیفہ، براء بن عازب، ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اس حال میں کہا آفتاب غروب ہوچکا تھا۔ آپ نے ایک آواز سنی اور فرمایا کہ یہودی اپنی قبر میں عذاب دئیے جا رہے ہیں۔ اور نضر نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے انہوں نے عون سے روایت کیا۔ عون نے اپنے والد سے انہوں نے براء سے اور براء رضی اللہ عنہ نے ابوایوب رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔

Narrated Abi Aiyub: Once the Prophet went out after sunset and heard a dreadful voice, and said, "The Jews are being punished in their graves." ________________________________________

Permalink

Sahih BukhariHadith 1287

Narrated by Musa bin 'Uqba

حَدَّثَنَا مُعَلًّی حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ قَالَ حَدَّثَتْنِي ابْنَةُ خَالِدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَعَوَّذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ

معلی، وہیب، موسیٰ بن عقبہ، بنت خالد بن سعید بن عاص رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں بنت خالد نے روایت کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے ہوئے سنا۔

Narrated Musa bin 'Uqba: (From the daughter of Khalid bin Sa id bin Al-'Asi) who said that she had heard the Prophet seeking refuge with Allah from the punishment in the grave. ________________________________________

Permalink

Sahih BukhariHadith 1288

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو وَيَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ

مسلم بن ابراہیم، ہشام، یحیی، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے کہ اے اللہ میں تجھ سے عذاب قبر، آگ کے عذاب زندگی اور موت کے فتنے اور مسیح دجال کے فتنے سے پناہ مانگتا ہوں۔

Narrated Abu Huraira : Allah's Apostle used to invoke (Allah): "Allahumma ini a'udhu bika min 'adhabi-l-Qabr, wa min 'adhabi-nnar, wa min fitnati-l-mahya wa-lmamat, wa min fitnati-l-masih ad-dajjal. (O Allah! I seek refuge with you from the punishment in the grave and from the punishment in the Hell fire and from the afflictions of life and death, and the afflictions of Al-Masih Ad-Dajjal." ________________________________________

Permalink