Sahih Bukhari — Hadith 2412
Narrated by Sahl bin Sad
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلَامٌ وَعَنْ يَسَارِهِ الْأَشْيَاخُ فَقَالَ لِلْغُلَامِ إِنْ أَذِنْتَ لِي أَعْطَيْتُ هَؤُلَائِ فَقَالَ مَا کُنْتُ لِأُوثِرَ بِنَصِيبِي مِنْکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدًا فَتَلَّهُ فِي يَدِهِ
یحیی بن قزعہ مالک ابوحازم سہل بن سعد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی پینے کی چیز لائی گئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے پیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں طرف ایک کم سن لڑکا تھا اور بائیں طرف بوڑھے لوگ تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس لڑکے سے فرمایا کہ اگر تو اجازت دے تو میں یہ ان لوگوں کو دو دوں اس نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جھوٹھے میں اپنے حصہ میں کسی کو اپنے اوپر ترجیح دینے والا نہیں چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ پیالہ اس کے ہاتھ میں زور سے رکھ دیا۔
Narrated Sahl bin Sad: A drink (milk mixed with water) was brought to the Prophet who drank some of it while a boy was sitting on his right and old men on his left. The Prophet said to the boy, "If you permit me, I'll give (the rest of the drink to) these old men first." The boy said, "I will not give preference to any one over me as regards my share from you, O Allah's Apostle!" The Prophet then put that container in the boy's hand. (See Hadith No. 541).