Narrated by Abu Huraira
حَدَّثَنَامحمد ابْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ کُهَيْلٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَخَذَ سِنًّا فَجَائَ صَاحِبُهُ يَتَقَاضَاهُ فَقَالُوا لَهُ فَقَالَ إِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا ثُمَّ قَضَاهُ أَفْضَلَ مِنْ سِنِّهِ وَقَالَ أَفْضَلُکُمْ أَحْسَنُکُمْ قَضَائً
ابن مقاتل عبداللہ شعبہ سلمہ بن کہیل ابوسلمہ ابوہریرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اونٹ کسی سے قرض لیا تھا قرض خواہ تقاضا کرنے کے لیے آیا (اس نے سختی کی صحابہ نے اس کے قتل کا ارادہ کیا تو) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حق والا ایسی ہی باتیں کرتا ہے پھر اس کو اس سے زیادہ عمر کا اونٹ دلوایا اور فرمایا تم میں بہتر وہ ہے جو اچھی طرح ادا کرے۔
Narrated Abu Huraira: The Prophet took a camel of special age from somebody on credit. Its owner came and demanded it back (harshly). The Prophet said, "No doubt, he who has a right, can demand it." Then the Prophet gave him an older camel than his camel and said, "The best amongst you is he who repays his debts in the most handsome way."
Narrated by Ibn 'Umar
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ کَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَکَانَ عَلَی بَکْرٍ لِعُمَرَ صَعْبٍ فَکَانَ يَتَقَدَّمُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُ أَبُوهُ يَا عَبْدَ اللَّهِ لَا يَتَقَدَّمُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدٌ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعْنِيهِ فَقَالَ عُمَرُ هُوَ لَکَ فَاشْتَرَاهُ ثُمَّ قَالَ هُوَ لَکَ يَا عَبْدَ اللَّهِ فَاصْنَعْ بِهِ مَا شِئْتَ
عبداللہ بن محمد ابن عیینہ عمرو ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے اور وہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک سرکش اونٹ پر سوار تھے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری سے آگے بڑھ جاتا تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے کہ اے عبداللہ کوئی شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے نہ بڑھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ اس کو میرے ہاتھ بیچ دو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کا ہے چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو خرید لیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عبداللہ یہ تمہارا ہے جو چاہو کرو۔
Narrated Ibn 'Umar: That he was in the company of the Prophet on a journey, riding a troublesome camel belonging to 'Umar. The camel used to go ahead of the Prophet, so Ibn 'Umar's father would say, "O 'Abdullah! No one should go ahead of the Prophet." The Prophet said to him, "Sell it to me." 'Umar said to the Prophet "It is for you." So, he bought it and said, "O 'Abdullah! It is for you, and you can do with it what you like."