TrueHadith

مکہ میں داخل ہونے کے وقت غسل کرنے کا بیان ۔ (حافظ ابن حجر نے ابن المنذر کا یہ قول نقل کیا ہے کہ مکہ میں داخل ہوتے وقت غسل کرنا تمام علماء کے نزدیک متفقہ طور پر مستحب ہے لیکن اگر کوئی نہ کرے تو اس پر فدیہ وغیرہ بھی نہیں ہے)

Sahih BukhariHadith 1470

Narrated by Nafi

حَدَّثَنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ قَالَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِذَا دَخَلَ أَدْنَی الْحَرَمِ أَمْسَکَ عَنْ التَّلْبِيَةِ ثُمَّ يَبِيتُ بِذِي طِوًی ثُمَّ يُصَلِّي بِهِ الصُّبْحَ وَيَغْتَسِلُ وَيُحَدِّثُ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَفْعَلُ ذَلِکَ

یعقوب بن ابراہیم، ابن علیہ، ایوب، نافع سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ جب حرم کے قریب پہنچتے تو تلبیہ موقوف کر دیتے، پھر ذی طوی میں رات بھر رہتے، وہاں صبح کی نماز پڑھتے اور غسل کرتے اور بیان کرتے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسا ہی کرتے تھے۔

Narrated Nafi: On reaching the sanctuary of Mecca, Ibn 'Umar used to stop, reciting Talbiya and then he would pass the night at Dhi-Tuwa and then offer the Fajr prayer and take a bath. He used to say that the Prophet used to do the same. ________________________________________

Permalink