TrueHadith

اس شخص کا بیان جواحرام کے وقت اپنے سر کے بالوں کو جمالے اور احرام سے نکلتے وقت حلق کرانے کا بیان ۔

Sahih BukhariHadith 1610

Narrated by Ibn 'Umar

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا بِعُمْرَةٍ وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِکَ قَالَ إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلَا أَحِلُّ حَتَّی أَنْحَرَ

عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا بات ہے کہ لوگوں نے عمرہ کے بعد احرام کھول ڈالا، اور آپ احرام سے باہر نہیں ہوئے، آپ نے فرمایا کہ میں نے اپنے سر کی تلبید (بالوں کا جما لینا) کی ہے، اور ہدی کے جانور کے گلے میں ہار ڈال دیا ہے، اس لئے جب تک قربانی نہ کرلوں احرام سے باہر نہیں ہو سکتا۔

Narrated Ibn 'Umar: Hafsa said, "O Allah's Apostle! What is wrong with the people; they finished their Ihram after performing 'Umra, but you have not finished it after your 'Umra?" He replied, "I matted my hair and have garlanded my Hadi. So, I cannot finish my Ihram till I slaughter (my Hadi). " ________________________________________

Permalink