Sahih Bukhari — Hadith 3655
Narrated by Abu Ishaq
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَهْبٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ کُنْتُ إِلَی جَنْبِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ فَقِيلَ لَهُ کَمْ غَزَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةٍ قَالَ تِسْعَ عَشْرَةَ قِيلَ کَمْ غَزَوْتَ أَنْتَ مَعَهُ قَالَ سَبْعَ عَشْرَةَ قُلْتُ فَأَيُّهُمْ کَانَتْ أَوَّلَ قَالَ الْعُسَيْرَةُ أَوْ الْعُشَيْرُ فَذَکَرْتُ لِقَتَادَةَ فَقَالَ الْعُشَيْرُ
عبداللہ بن محمد وہب شعبہ ابواسحاق سے روایت کرتے ہیں کہ ابواسحاق زید بن ارقم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے ان سے دریافت کیا کہ رسول اکرم نے کتنے غزوات کئے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا انیس پھر پوچھا گیا آپ نے کتنی مرتبہ رسول اکرم کے ہمراہ غزوات میں شرکت کی ہے؟ جواب دیا سترہ میں ابواسحاق کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ سب سے پہلے کون سا غزوہ واقع ہوا تھا؟ فرمایا عسیرہ یا عشیرہ شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے یہی بات قتادہ سے دریافت کی تو انہوں نے جواب دیا کہ عشیرہ۔
Narrated Abu Ishaq: Once, while I was sitting beside Zaid bin Al-Arqam, he was asked, "How many Ghazwat did the Prophet undertake?" Zaid replied, "Nineteen." They said, "In how many Ghazwat did you join him?" He replied, "Seventeen." I asked, "Which of these was the first?" He replied, "Al-'Ashira or Al-'Ashiru."