TrueHadith

قسم کس طرح لی جائے اللہ تعالیٰ نے فرمایا وہ تمہیں راضی کرنے کے لیے قسمیں کھاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ پھر تمہارے پاس اللہ کی قسمیں کھاتے ہوئے آئے کہ ہم نے تو صرف بھلائی اور موافقت کر دینے کا ارادہ کیا تھا اور قسم میں باللہ تاللہ یا و اللہ کہا جائے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک وہ شخص جو عصر کے بعد خدا کی جھوٹی قسم کھائے اور اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی قسم نہ کھائے۔

Sahih BukhariHadith 2481

Narrated by Talha bin 'Ubaidullah

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ عَمِّهِ أَبِي سُهَيْلِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ يَقُولُ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا هُوَ يَسْأَلُهُ عَنْ الْإِسْلَامِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسُ صَلَوَاتٍ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ فَقَالَ هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهَا قَالَ لَا إِلَّا أَنْ تَطَّوَّعَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصِيَامُ شَهْرِ رَمَضَانَ قَالَ هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهُ قَالَ لَا إِلَّا أَنْ تَطَّوَّعَ قَالَ وَذَکَرَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّکَاةَ قَالَ هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهَا قَالَ لَا إِلَّا أَنْ تَطَّوَّعَ فَأَدْبَرَ الرَّجُلُ وَهُوَ يَقُولُ وَاللَّهِ لَا أَزِيدُ عَلَی هَذَا وَلَا أَنْقُصُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْلَحَ إِنْ صَدَقَ

اسماعیل بن عبداللہ مالک ابوسہیل اپنے والد سے وہ طلحہ بن عبیداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسلام کے متعلق پوچھنے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دن اور رات میں پانچ نمازیں پڑھنی اس نے پوچھا کیا مجھ پر ان نمازوں کے علاوہ اور بھی کوئی نماز فرض ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں مگر یہ کہ تو نفل پڑھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور رمضان کے روزے رکھنا اس نے عرض کیا اس کے علاوہ بھی مجھ پر کچھ فرض ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں اللہگر یہ کہ تو (اپنی خوشی سے) کوئی نفل روزہ رکھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے زکوۃ کے متعلق بیان کیا تو اس نے عرض کیا کیا مجھ پر اس کے علاوہ بھی کچھ ہے؟ آپ نے فرمایا نہں مگر یہ کہ نفلی صدقہ دے وہ آدمی یہ کہتا ہوا چلا گیا کہ بخدا میں اس پر نہ تو زیادتی کروں گا اور نہ اس میں کچھ کمی کروں گا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ شخص کامیاب رہا اگر سچا ہے۔

Narrated Talha bin 'Ubaidullah: A man came to Allah's Apostle asking him about Islam, Allah's Apostle said, "You have to offer five compulsory prayers in a day and a night (24 hours)." The man asked, "Is there any more compulsory prayers for me?" Allah's Apostle said, "No, unless you like to offer Nawafil (i.e. optional prayers)." Allah's Apostle then added, "You have to observe fasts during the month of Ramadan." The man said, "Am I to fast any other days?' Allah's Apostle said, "No, unless you wish to observe the optional fast voluntarily." Then Allah's Apostle told him about the compulsory Zakat. The man asked, "Do I have to give anything besides?" Allah's Apostle said, "No, unless you wish to give in charity voluntarily." So, the man departed saying, "By Allah I will neither do more nor less than that." Allah's Apostle said, "If he has said the truth he will be successful."

Permalink

Sahih BukhariHadith 2482

Narrated by Abdullah

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ قَالَ ذَکَرَ نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ کَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ أَوْ لِيَصْمُتْ

موسی بن اسماعیل جویریہ نافع عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص قسم کھائے تو اللہ کی قسم کھائے یا خاموش رہے۔

Narrated Abdullah: The Prophet said, "Whoever has to take an oath should swear by Allah or remain silent." (i.e. He should not swear by other than Allah.)

Permalink