TrueHadith

مسافر کے لئے اگر جماعت ہو تو اذان واقامت کہنے کا بیان اور اسی طرح مقام عرفات اور مزدلفہ میں بھی اور سردی والی رات یا پانی برسنے کی رات میں موذن کا یہ کہنا کہ الصلوۃ فی الرحال نماز اپنی قیام گاہوں میں پڑھ لو

Sahih BukhariHadith 593

Narrated by Abu Dhar

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْمُهَاجِرِ أَبِي الْحَسَنِ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَرَادَ الْمُؤَذِّنُ أَنْ يُؤَذِّنَ فَقَالَ لَهُ أَبْرِدْ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُؤَذِّنَ فَقَالَ لَهُ أَبْرِدْ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُؤَذِّنَ فَقَالَ لَهُ أَبْرِدْ حَتَّی سَاوَی الظِّلُّ التُّلُولَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ

مسلم بن ابراہیم، شعبہ، مہاجر، ابوالحسن، زید بن وہب، ابوذر کہتے ہیں کہ ہم کسی سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے موذن نے ظہر کی اذان دینا چاہی آپ جے اس سے فرمایا کہ ابھی ذرا ٹھنڈا ہوجانے دو پھر اس نے چاہا کہ اذان دے آپ نے فرمایا اس سے فرمایا ابھی ذرا اور ٹھنڈا ہوجانے دو اس نے پھر اذان دینی چاہی تو آپ نے اس سے فرمایا کہ ابھی ذرا اور ٹھنڈا ہو جانے دو یہاں تک کہ سایہ ٹیلوں کے برابر ہو گیا پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ گرمی کی شدت جہنم کے شعلے سے ہوتی ہے۔

Narrated Abu Dhar: We were in the company of the Prophet on a journey and the Mu'adhdhin wanted to pronounce the Adhan for the (Zuhr) prayer. The Prophet said to him, "Let it become cooler." Then he again wanted to pronounce the Adhan but the Prophet; said to him, "Let it become cooler." The Mu'adh-dhin again wanted to pronounce the Adhan for the prayer but the Prophet said, "Let it become cooler," till the shadows of the hillocks become equal to their sizes. The Prophet added, "The severity of the heat is from the raging of Hell."

Permalink

Sahih BukhariHadith 594

Narrated by Malik bin Huwairth

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ أَتَی رَجُلَانِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدَانِ السَّفَرَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَنْتُمَا خَرَجْتُمَا فَأَذِّنَا ثُمَّ أَقِيمَا ثُمَّ لِيَؤُمَّکُمَا أَکْبَرُکُمَا

محمد بن یوسف، سفیان، خالد، حذا، ابوقلابہ، مالک بن حویرث، کہتے ہیں کہ دو شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سفر کے ارادے سے آئے تو ان سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سفر کے ارادے سے تو ان سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم نکلو اور نماز کا وقت آجائے تو تم اذان دو پھر اقامت کہو اس کے بعد تم میں جو بزرگ ہو وہ امام ہے۔

Narrated Malik bin Huwairth: Two men came to the Prophet with the intention of a journey. The Prophet said, "When (both of) you set out, pronounce Adhan and then Iqama and the oldest of you should lead the prayer."

Permalink

Sahih BukhariHadith 595

Narrated by Malik

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ قَالَ أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ يَوْمًا وَلَيْلَةً وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا رَفِيقًا فَلَمَّا ظَنَّ أَنَّا قَدْ اشْتَهَيْنَا أَهْلَنَا أَوْ قَدْ اشْتَقْنَا سَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَکْنَا بَعْدَنَا فَأَخْبَرْنَاهُ قَالَ ارْجِعُوا إِلَی أَهْلِيکُمْ فَأَقِيمُوا فِيهِمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَمُرُوهُمْ وَذَکَرَ أَشْيَائَ أَحْفَظُهَا أَوْ لَا أَحْفَظُهَا وَصَلُّوا کَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي فَإِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَکُمْ أَحَدُکُمْ وَلْيَؤُمَّکُمْ أَکْبَرُکُمْ

محمد بن مثنی، عبدالوہاب، ایوب، ابوقلابہ، مالک بن حویرث کہتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور ہم چند تقریبا برابر کی عمر کے جوان تھے بیس شب و روز ہم آپ کی خدمت میں رہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نرم دل مہربان تھے جب آپ نے خیال کیا کہ ہم کو اپنے گھر والوں کے پاس پہنچے کا اشتیاق ستا رہا ہے تو ہم سے ان کا حال پوچھا جن کو ہم اپنے پیچھے چھوڑ آئے تھے ہم نے آپ کو سب کچھ بتایا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ واپس لوٹ جاؤ اور ان ہی لوگوں میں رہو اور ان کو تعلیم دو اور اچھی باتوں کا حکم دو اور چند باتیں آپ نے بیان فرمائیں جن کی نسبت مالک نے کہا کہ مجھے یاد ہیں یا یہ کہا یاد نہیں رہیں اور جس طرح تم کو یاد ہیں یا یہ کہ یاد نہیں رہیں اور جس طرح تم نے مجھے نماز پڑھتے دیکھا ہے اسی طرح نماز پڑھا کرو اور جب نماز کا وقت آجائے تو تم میں سے کوئی شخص اذان دے دے اور تم میں سے بڑا تمہارا امام بنے۔

Narrated Malik: We came to the Prophet and stayed with him for twenty days and nights. We were all young and of about the same age. The Prophet was very kind and merciful. When he realized our longing for our families, he asked about our homes and the people there and we told him. Then he asked us to go back to our families and stay with them and teach them (the religion) and to order them to do good things. He also mentioned some other things which I have (remembered or) forgotten. The Prophet then added, "Pray as you have seen me praying and when it is the time for the prayer one of you should pronounce the Adhan and the oldest of you should lead the prayer.

Permalink

Sahih BukhariHadith 596

Narrated by Nafi

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ قَالَ أَذَّنَ ابْنُ عُمَرَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ بِضَجْنَانَ ثُمَّ قَالَ صَلُّوا فِي رِحَالِکُمْ فَأَخْبَرَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْمُرُ مُؤَذِّنًا يُؤَذِّنُ ثُمَّ يَقُولُ عَلَی إِثْرِهِ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ فِي اللَّيْلَةِ الْبَارِدَةِ أَوْ الْمَطِيرَةِ فِي السَّفَرِ

مسدد، یحیی، عبیداللہ بن عمر، نافع، روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر نے ایک سردی کی رات کو ضجنان نامی پہاڑی پر چڑھ کر اذان دی اذان دینے کے بعد یہ کہہ دیا کہ الصلوۃ فی رحالکم اور ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سردی یا نیند کی شب کے بحالت سفر موذن کو حکم دے دیتے تھے کہ اذان سے قبل اور اذان کے بعد وہ یہ کہہ دے کہ الا صلو فی الرحال۔

Narrated Nafi: Once in a cold night, Ibn 'Umar pronounced the Adhan for the prayer at,Dajnan (the name of a mountain) and then said, "Pray at your homes", and informed us that Allah's Apostle used to tell the Mu'adhdin to pronounce Adhan and say, "Pray at your homes" at the end of the Adhan on a rainy or a very cold night during the journey."

Permalink

Sahih BukhariHadith 597

Narrated by 'Aun bin Abi Juhaifa

حَدَّثَنَا إِسْحَاقٌ قَالَ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ فَجَائَهُ بِلَالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلَاةِ ثُمَّ خَرَجَ بِلَالٌ بِالْعَنَزَةِ حَتَّی رَکَزَهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ

اسحاق ، جعفر بن عون، ابولعمیس، ابن ابی جحیفہ، ابوجحیفہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وادی ابطح میں دیکھا کہ آپ کے پاس بلال نے آکر آپ کو نماز کی اطلاع دی پھر نیزہ لے کر چلے اور اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے وادی ابطح میں گاڑ دیا اور آپ نے نماز پڑھائی۔

Narrated 'Aun bin Abi Juhaifa: My father said, "I saw Allah's Apostle at a place called Al-Abtah. Bilal came and informed him about the prayer and then came out with an Anza and planted it in front of Allah's Apostle at Al-Abtah and pronounced the Iqama."

Permalink