TrueHadith

مبتلائے فتنہ اور بدعتی کی امامت کا بیان حسن کا قول ہے کہ بدعتی کے پیچھے نماز پڑھ لو اس کی بدعت کا گناہ اس پر ہے ہم سے محمد بن یوسف نے بواسطہ اوزاعی زہری حمید بن عبدالرحمن عبداللہ بن عدی بن خیار سے روایت کی ہے کہ وہ عثمان بن عفان کے پاس اس حالت میں گئے جب وہ اپنے گھر میں محصور تھے باغیوں نے ہر طرف سے محاصرہ کر لیا تھا ان سے کہا کہ آپ امام کل ہیں اور آہ کی یہ کیفیت ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں ہمیں امام فتنہ نماز پڑھاتا ہے جس سے ہم تنگ دل ہوتے ہیں تو عثمان نے فرمایا کہ نماز آدمی کے تمام اعمال مٰنسب سے عمدہ چیز ہے جب لوگ عمدہ کام کریں تو تم ان کی برائی سے علیحدہ رہو اور زبیدی کہتے ہیں کہ زہری کا قول کہ ہم مخنث کے پیچھے نماز پڑہنا جائز نہیں جانتے لیکن جب مجبوری ہو

Sahih BukhariHadith 655

Narrated by Anas bin Malik

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي ذَرٍّ اسْمَعْ وَأَطِعْ وَلَوْ لِحَبَشِيٍّ کَأَنَّ رَأْسَهُ زَبِيبَةٌ

محمد بن ابان، غندر، شعبہ، ابوالتیاح، انس بن مالک، روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوذر سے فرمایا کہ اگر حبشی کی اطاعت کے لئے تم سے کہا جائے جس کا سر انگور کی مثل ہو جب بھی اس کی سنو اور اطاعت کرو۔

Narrated Anas bin Malik: The Prophet said to Abu-Dhar, "Listen and obey (your chief) even if he is an Ethiopian with a head like a raisin."

Permalink