TrueHadith

خود کو اپنے باپ دادا کی طرف اسلام یا زمانہ جاہلیت میں منسوب کرنے کا بیان حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابوہریرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ کریم ابن کریم ابن کریم ابن کریم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم خلیل اللہ ہیں اور حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا کہ حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں عبدالمطلب کا فرزند ہوں (اس طرح کا انتساب اگر فخر کے طور پر نہ ہو تو جائز ہے) ۔

Sahih BukhariHadith 3263

Narrated by Ibn Abbas

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَکَ الْأَقْرَبِينَ جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنَادِي يَا بَنِي فِهْرٍ يَا بَنِي عَدِيٍّ بِبُطُونِ قُرَيْشٍ وَ قَالَ لَنَا قَبِيصَةُ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَکَ الْأَقْرَبِينَ جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُوهُمْ قَبَائِلَ قَبَائِلَ

عمر بن حفص اعمش عمر بن مرہ سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جس وقت یہ آیت نازل ہوئی (وَاَنْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْاَقْرَبِيْنَ) 26۔ الشعراء : 214)، (یعنی اور آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو عذاب الٰہی سے ڈرائیے) تو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آواز دی کہ اے بنی فہر! اے بنی عدی! (نیز) قبیصہ سفیان حبیب بن ابی ثابت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آیت (وَاَنْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْاَقْرَبِيْنَ) 26۔ الشعراء : 214) نازل ہونے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل عرب کے تمام قبائل کو آواز دی۔

Narrated Ibn Abbas: When the Verse:-- 'And warn your tribe of near kindred.' (26.214) was revealed, the Prophet started calling (the 'Arab tribes), "O Bani Fihr, O Bani 'Adi" mentioning first the various branch tribes of Quraish. Narrated Ibn 'Abbas: When the Verse:-- 'And warn your tribe of near kindred' (26.214). was revealed, the Prophet started calling every tribe by its name.

Permalink

Sahih BukhariHadith 3264

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ أَخْبَرَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ اشْتَرُوا أَنْفُسَکُمْ مِنْ اللَّهِ يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ اشْتَرُوا أَنْفُسَکُمْ مِنْ اللَّهِ يَا أُمَّ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ عَمَّةَ رَسُولِ اللَّهِ يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ مُحَمَّدٍ اشْتَرِيَا أَنْفُسَکُمَا مِنْ اللَّهِ لَا أَمْلِکُ لَکُمَا مِنْ اللَّهِ شَيْئًا سَلَانِي مِنْ مَالِي مَا شِئْتُمَا

ابو الیمان شعیب ابوزناد اعرج حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے بنی عبد مناف تم اپنی جانوں کو اللہ کے عذاب سے بچاؤ اور اے بنی عبدالمطلب تم اپنی جانوں کو خدا کے عذاب سے بچاؤ اور اے زبیر ابن العوام کی والدہ رسول اللہ کی پھوپھی اور اے فاطمہ بنت محمد! تم دونوں اپنے نفوس کو خدا (کے عذاب) سے بچاؤ میں تمہارے لئے اللہ کے عذاب سے بچانے کا اگرچہ کوئی اختیار نہیں رکھتا لیکن میں جو کہہ رہا ہوں اس کو سنو اور اس پر عمل کرو اور یہ دوسری بات ہے کہ تم مجھ سے میرا مال جس قدر چاہو لے سکتی ہو۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "O Bani 'Abd Munaf! Buy yourselves from Allah; O Bani 'Abdul-Muttalib! Buy yourselves from Allah; O mother of Az-Zubair bin Al-Awwam, the aunt of Allah's Apostle, and O Fatima bint Muhammad! Buy yourselves from Allah, for I cannot defend you before Allah. You (both) can ask me from my property as much as you like.

Permalink