Musnad Ahmad — Hadith 26181
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ يَعْنِي ابْنَ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ وَكَانَ رَجُلَ صِدْقٍ عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِى عَبْدِ الْأَشْهَلِ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا طَرِيقًا إِلَى الْمَسْجِدِ مُنْتِنَةً فَكَيْفَ نَصْنَعُ إِذَا مُطِرْنَا قَالَ أَلَيْسَ بَعْدَهَا طَرِيقٌ هِيَ أَطْيَبُ مِنْهَا قَالَتْ قُلْتُ بَلَى قَالَ فَهَذِهِ بِهَذِهِ
بنو عبد الاشہل کی ایک خاتون سے مروی ہے کہ میں نے بارگاہ ِ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ! ہم لوگ مسجد کی طرف جس راستے سے آتے ہیں ، وہ بہت بدبودار ہے ، تو جب بارش ہو ا کرے اس وقت ہم کیا کریں ؟ نبی نے فرمایا اس کے بعد صاف راستہ نہیں آتا؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں ، نبی نے فرمایا یہ صاف راستہ اس گندے راستے کا بدلہ ہو جائے گا۔
-