Mishkat Sharif — Hadith (internal ref #1950081)
وعن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا يأتي مائة سنة وعلى الأرض نفس منفوسة اليوم . رواه مسلم ( متفق عليه )
" اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اس وقت جو لوگ ( یعنی صحابہ کرام ) حیات ہیں ان میں سے کوئی بھی شخص سو سال کے بعد روئے زمین پر زندہ موجود نہیں رہے گا ۔ " مسلم
-