TrueHadith

خدا کے لیے محبت کرنے کا اجر

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940954)

وعن أبي هريرة قال كنت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن في الجنة لعمدا من ياقوت عليها غرف من زبرجد لها أبواب مفتحة تضيء كما يضيء الكوكب الدري . فقالوا يا رسول الله من يسكنها ؟ قال المتحابون في الله والمتجالسون في الله والمتلاقون في الله . روى البيهقي الأحاديث الثلاثة في شعب الإيمان

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں رسول اللہ کے ساتھ آپ فرمانے لگے جنت میں یاقوت کے ستون ہیں جن پر زمرد کے بالا خانے بنے ہوئے ہیں ان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں اور وہ بالاخانے اور ان کے دروازے اسی طرح روشن اور چمکتے ہیں جیسا کہ روشن ستارے چمکتے ہیں صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ان میں لوگ رہیں گے حضور نے فرمایا وہ لوگ جو خدا کی خوشنودی کی خاطر آپس میں محبت رکھتے ہیں خدا کی رضا و خوشنودی کی خاطر ایک دوسرے کی صحبت و ہم نشینی اختیار کرتے ہیں اور خدا کی رضا و خوشنودی کی خاطر آپس میں ملاقات کرتے ہیں، ان تینوں روایتوں کو بہیقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے۔

-

Permalink