TrueHadith

روزہ دار کو دعوت قبول کرنا

Jami' TirmidhiHadith 711

حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دُعِيَ أَحَدُکُمْ إِلَی طَعَامٍ فَلْيُجِبْ فَإِنْ کَانَ صَائِمًا فَلْيُصَلِّ يَعْنِي الدُّعَائَ

ازہر بن مروان، محمد بن سواء، سعید بن ابی عروبہ، ایوب، محمد بن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت کی جائے تو وہ اسے قبول کرے پھر اگر وہ روزے سے ہو تو دعا کرے

Sayyidina Abu Hurayrah i reported that the Prophet (SAW) said. “If one of you is invited to a meal then he must accept it. If he is fasting then let him make a supplication’. [Ahmed10353, Abu Dawud 2460]

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 712

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دُعِيَ أَحَدُکُمْ وَهُوَ صَائِمٌ فَلْيَقُلْ إِنِّي صَائِمٌ قَالَ أَبُو عِيسَی وَکِلَا الْحَدِيثَيْنِ فِي هَذَا الْبَابِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ حَسَنٌ صَحِيحٌ

نصر بن علی، سفیان بن عیینہ، ابوزناد، اعرج، ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے تو وہ کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں۔ امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں کہ اس باب میں دونوں حدیثیں جو حضرت ابوہریرہ سے مروی ہیں حسن صحیح ہیں

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that the Prophet said, ‘When one of you is invited and he is fasting then let him say : I am fasting’. [Ahmed7308, Muslim 1150, Abu Dawud 2461, Muslim 1750]

Permalink