TrueHadith

حضرت جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مناقب

Jami' TirmidhiHadith 3756

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو الْأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ بَيَانٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَا حَجَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ أَسْلَمْتُ وَلَا رَآنِي إِلَّا ضَحِکَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

احمد بن منیع، معاویہ بن عمرو ازدی، زائدہ، بیان، قیس بن ابی حازم، حضرت جریر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ جب سے میں مسلمان ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنے پاس آنے سے کبھی نہیں روکا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی مجھے دیکھتے مسکراتے ہوئے دیکھتے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Jarir ibn Abdullah (RA) said, “Allah’s Messenger (SAW) never deprived me (of his grants) since I embraced Islam and never saw me without laughing.” [Ahmed 19194, Bukhari 3035]

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3757

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسٍ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ مَا حَجَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ أَسْلَمْتُ وَلَا رَآنِي إِلَّا تَبَسَّمَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

احمد بن منیع، معاویہ بن عمرو، زائدہ، اسماعیل بن ابی خالد، قیس، حضرت جریر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ جب سے میں مسلمان ہوا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنے پاس حاضر ہونے سے کسی وقت نہیں روکا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی مجھے دیکھتے ہنستے ہوئے دیکھتے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Jarir narrated: Allah’s Messenger (SAW) never kept me apart since I embraced Islam and he never saw me without smiling. --------------------------------------------------------------------------------

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3758

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ أَبِي جَهْضَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ رَأَی جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام مَرَّتَيْنِ وَدَعَا لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ مُرْسَلٌ وَلَا نَعْرِفُ لِأَبِي جَهْضَمٍ سَمَاعًا مِنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَقَدْ رَوَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبُو جَهْضَمٍ اسْمُهُ مُوسَی بْنُ سَالِمٍ

بندار، محمود بن غیلان، ابواحمد، سفیان، لیث، ابوجہضم، حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے دو مرتبہ جبرائیل کو دیکھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو مرتبہ ان کے لئے دعا فرمائی۔ یہ حدیث مرسل ہے۔ کیونکہ ابوجہضم نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نہیں پایا۔ ان کا نام موسیٰ بن سالم ہے۔

Sayyidin Ibn Abbas (RA) reported that he saw Jibril twice, and the Prophet prayed for him twice.

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3759

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُکْتِبُ الْمُؤَدِّبُ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِکٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ دَعَا لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُؤْتِيَنِي اللَّهُ الْحِکْمَةَ مَرَّتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ عَطَائٍ وَقَدْ رَوَاهُ عِکْرِمَةُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ

محمد بن حاتم موئدب، قاسم بن مالک مزنی، عبدالملک بن ابی سلیمان، عطاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے لئے دو مرتبہ اللہ (عزوجل) سے دعاکی کہ مجھے حکمت عطا فرمائے۔ یہ حدیث اس سند سے عطاء کی روایت سے حسن غریب ہے۔ عکرمہ نے بھی اسے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA) narrated: Allah’s Messenger (SAW) twice prayed for me that Allah grant me wisdom.

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3760

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ ضَمَّنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْحِکْمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

محمد بشار، عبدالوہاب ثقفی، خالد حذاء، عکرمہ، ابن عباس ہم سے روایت کی محمد بن بشار نے انہوں نے عبد الوہاب ثقفی انہوں نے خالد حذاء انہوں نے عکرمہ سے اور انہوں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سینے سے لگایا اور دعا کی کہ یا اللہ اسے حکمت عطا فرما۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Ibn Abbas narrated: Allah’s Messenger embraced me and prayed, “0 Allah grant him wisdom.” [Ahmed 33798, Bukhari 75, Muslim 2477, Ibn e Majah 166]

Permalink