TrueHadith

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے مناقب

Jami' TirmidhiHadith 3733

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ جَائَ عَمَّارٌ يَسْتَأْذِنُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ائْذَنُوا لَهُ مَرْحَبًا بِالطَّيِّبِ الْمُطَيَّبِ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، ابواسحاق ، ہانی بن ہانی، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے آنے دو، مرحبا اے پاک ذات اور پاک خصلت والے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Ali (RA) reported that Ammar ibn Yasir (RA) sought permission to meet the Prophet (SAW) and he said, ‘Let him come. Welcome 0, pure one with pure habits!” [Ahmed 1033, Ibn e Majah 146]

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3734

حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ دِينَارٍ الْکُوفِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ سِيَاهٍ کُوفِيٌّ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا خُيِّرَ عَمَّارٌ بَيْنَ أَمْرَيْنِ إِلَّا اخْتَارَ أَرْشَدَهُمَا قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ سِيَاهٍ وَهُوَ شَيْخٌ کُوفِيٌّ وَقَدْ رَوَی عَنْهُ النَّاسُ لَهُ ابْنٌ يُقَالُ لَهُ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ثِقَةٌ رَوَی عَنْهُ يَحْيَی بْنُ آدَمَ

قاسم بن دینار کوفی، عبیداللہ بن موسی، عبدالعزیز بن سیاہ، حبیب بن ابی چابت، عطاء بن یسار، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمار کو جن دو کاموں میں بھی اختیار دیا گیا انہوں نے ان میں سے بہتر ہی کو اختیار کیا۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو اس سند سے صرف عبدالعزیز بن سیاہ کی روایت سے جانتے ہیں۔ یہ کوفی شیخ ہیں۔ محدثین ان سے روایت کرتے ہیں۔ ان کے بیٹے کا نام یزید بن عبدالعزیز ہے۔ یہ بھی ثقہ ہیں۔ ان سے یحیی بن آدم نے احادیث نقل کی ہیں۔

Sayyidah Ayshah (RA) reported that Allah’s Messenger said, “Ammar was not given choice between two courses, but he chose the better one.” [Ahmed 24874, Ibn e Majah 148}

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3735

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مَوْلًی لِرِبْعِيٍّ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي لَا أَدْرِي مَا قَدْرُ بَقَائِي فِيکُمْ فَاقْتَدُوا بِاللَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي وَأَشَارَ إِلَی أَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ وَاهْتَدُوا بِهَدْيِ عَمَّارٍ وَمَا حَدَّثَکُمْ ابْنُ مَسْعُودٍ فَصَدِّقُوهُ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَرَوَی إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ هِلَالٍ مَوْلَی رِبْعِيٍّ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ وَقَدْ رَوَی سَالِمٌ الْمُرَادِيُّ الْکُوفِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا

محمود بن غیلان، وکیع، سفیان، عبدالملک بن عمیر، مولی ربعی، ربعی بن حراش، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے معلوم نہیں کہ میں کب تک تم لوگوں میں ہوں لہذا میرے بعد آنے والے ابوبکر وعمر کی اقتداء (پیروی) کرنا، عمار رضی اللہ عنہ کی راہ پر چلنا اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی بات کی تصدیق کرنا۔ یہ حدیث حسن ہے۔ ابراہیم بن سعد اس حدیث کو سفیان ثوری سے وہ عبدالملک بن عمیر سے وہ ہلال سے (ربعی کے مولی) سے وہ ربعی سے وہ حذیفہ رضی اللہ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں۔ سالم مرادی کوفی نے بواسطہ عمرو بن حزم اور ربعی بن حراش حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے اس کے ہم معنی مرفوع حدیث نقل کی ہے۔

Sayyidina Hudhayfah narrated : We were seated with the Prophet (SAW) He said, ‘I do not know how long more I will remain with you. So follow those who are after me,” and he pointed out to Abu Bakr and Umar, “and follow the path of Ammar, and what Ibn Mas’ud narrates to you confirm that. [Tirmidhi 3682]

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3736

حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ الْمَدَنِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْشِرْ عَمَّارُ تَقْتُلُکَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي الْيَسَرِ وَحُذَيْفَةَ قَالَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ

ابومصعب مدینی، عبدالعزیز بن محمد، علاء بن عبدالرحمن، عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے عمار تمہیں بشارت ہو کہ تمہیں باغی لوگ شہید کریں گے۔ اس باب میں حضرت ام سلمہ، عبداللہ بن عمرو، ابویسر اور حذیفہ سے بھی احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث علاء بن عبدالرحمن کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے۔

Sayyidina Abu Hurayra (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Good news to you, 0 Ammar. A rebel section will kill you.” [Ahmed 24874, Ibn e Majah 148]

Permalink