TrueHadith

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی فضیلت

Jami' TirmidhiHadith 3814

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ دُرُسْتَ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّاسُ يَتَحَرَّوْنَ بِهَدَايَاهُمْ يَوْمَ عَائِشَةَ قَالَتْ فَاجْتَمَعَ صَوَاحِبَاتِي إِلَی أُمِّ سَلَمَةَ فَقُلْنَ يَا أُمَّ سَلَمَةَ إِنَّ النَّاسَ يَتَحَرَّوْنَ بِهَدَايَاهُمْ يَوْمَ عَائِشَةَ وَإِنَّا نُرِيدُ الْخَيْرَ کَمَا تُرِيدُ عَائِشَةُ فَقُولِي لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرْ النَّاسَ يُهْدُونَ إِلَيْهِ أَيْنَمَا کَانَ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ أُمُّ سَلَمَةَ فَأَعْرَضَ عَنْهَا ثُمَّ عَادَ إِلَيْهَا فَأَعَادَتْ الْکَلَامَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ صَوَاحِبَاتِي قَدْ ذَکَرْنَ أَنَّ النَّاسَ يَتَحَرَّوْنَ بِهَدَايَاهُمْ يَوْمَ عَائِشَةَ فَأْمُرْ النَّاسَ يُهْدُونَ أَيْنَمَا کُنْتَ فَلَمَّا کَانَتْ الثَّالِثَةُ قَالَتْ ذَلِکَ قَالَ يَا أُمَّ سَلَمَةَ لَا تُؤْذِينِي فِي عَائِشَةَ فَإِنَّهُ مَا أُنْزِلَ عَلَيَّ الْوَحْيُ وَأَنَا فِي لِحَافِ امْرَأَةٍ مِنْکُنَّ غَيْرِهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رَوَی بَعْضُهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا وَقَدْ رُوِيَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَوْفِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ رُمَيْثَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ شَيْئًا مِنْ هَذَا وَهَذَا حَدِيثٌ قَدْ رُوِيَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَلَی رِوَايَاتٍ مُخْتَلِفَةٍ وَقَدْ رَوَی سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ نَحْوَ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ

یحیی بن درست، حماد بن زید، ہشام بن عروة، عروة، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ لوگ میری باری کا انتظار کیا کرتے تھے کہ جس دن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس ہوتے تو اسی دن ہدیہ لاتے۔ حضرت عائشہ فرماتیں ہیں کہ میری سوکنیں سب حضرت ام سلمہ کے ہاں جمع ہوئی اور کہنے لگیں اے ام سلمہ لوگ ہدایا بھیجنے کیلئے عائشہ کی باری کا انتظار کرتے ہیں حالانکہ ہم بھی اس طرح خیر خواہی چاہتی ہیں جس طرح عائشہ۔ لہذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہو کہ لوگوں کو حکم دیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جہاں بھی ہوں وہیں ہدایا بھیجا کریں۔ ام سلمہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے منہ پھیر لیا۔ لیکن جب تیسری مرتبی بھی یہی بات کی تو آپ نے فرمایا ام سلمہ تم مجھے عائشہ کے متعلق تنگ نہ کیا کرو۔ اس لیے کہ اس کے علاوہ تم سے کسی کے لحاف میں مجھ پر وحی نازل نہیں ہوئی۔ بعض حضرات یہ حدیث حماد بن زید سے وہ ہشام بن عروہ سے وہ اپنے والد سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرسلاً نقل کرتے ہیں۔ یہ حدیث غریب ہے اور ہشام بن عروہ سے عوف کے حوالے سے بھی منقول ہے۔ وہ رمیثہ سے اور وہ ام سلمہ سے اسی قسم کی حدیث نقل کرتے ہیں۔ اس میں روایات مختلف ہیں۔ سلیمان بن ہشام بن عروہ سے حماد بن زید ہی کی حدیث کی مانند نقل کرتے ہیں۔

-

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3815

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ الْمَکِّيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ جِبْرِيلَ جَائَ بِصُورَتِهَا فِي خِرْقَةِ حَرِيرٍ خَضْرَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ زَوْجَتُکَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَقَدْ رَوَی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مُرْسَلًا وَلَمْ يَذْکُرْ فِيهِ عَنْ عَائِشَةَ وَقَدْ رَوَی أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا مِنْ هَذَا

عبد بن حمید، عبدالرزاق، عبداللہ بن عمرو بن علقمہ مکی، ابن ابی حسین، ابن ابی ملیکہ، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ جبرائیل ایک مرتبہ ایک ریشمی کپڑے میں میری صورت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور فرمایا کہ یعنی عائشہ آپکی دنیا آخرت میں بیوی ہیں۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف عبداللہ بن عمرو بن علقمہ کی روایت سے جانتے ہیں۔ عبدالرحمن بن مہدی اس حدیث کو عبداللہ بن دینار سے اسی سند سے مرسلاً نقل کرتے ہوئے اس میں حضرت عائشہ کا ذکر نہیں کرتے۔ ابواسامہ بھی ہشام بن عروہ سے وہ اپنے والد سے وہ حضرت عائشہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح نقل کرتے ہیں۔

-

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3816

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَائِشَةُ هَذَا جِبْرِيلُ وَهُوَ يَقْرَأُ عَلَيْکِ السَّلَامَ قَالَتْ قُلْتُ وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ تَرَی مَا لَا نَرَی قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

سوید بن نصر، عبداللہ بن مبارک، معمر، زہری، ابوسلمہ، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ یہ جبرائیل ہیں اور تمہیں سلام کہتے ہیں حضرت عائشہ فرماتیں ہیں کہ میں نے جواب دیا "عَلَیہِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ" آپ وہ دیکھتے ہیں جو ہم نہیں دیکھتے۔ یہ حدیث صحیح ہے۔

-

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3817

حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا زَکَرِيَّا عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ جِبْرِيلَ يَقْرَأُ عَلَيْکِ السَّلَامَ فَقُلْتُ وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ

سوید، عبداللہ بن مبارک، زکریا، شعبی، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے مجھے فرمایا کہ جبرائیل تمہیں سلام کہتے ہیں۔ میں نے کہا السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ یہ حدیث صحیح ہے۔

-

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3818

حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمَخْزُومِيُّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ مَا أَشْکَلَ عَلَيْنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثٌ قَطُّ فَسَأَلْنَا عَائِشَةَ إِلَّا وَجَدْنَا عِنْدَهَا مِنْهُ عِلْمًا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

حمید بن مسعدة، زیاد بن ربیع، خالد بن سلمہ مخزومی، ابوبردة، حضرت ابوموسی سے روایت ہے کہ جب ہم لوگوں یعنی (صحابہ کرام) کو کسی حدیث کے بارے میں اشکال ہوتا اور حضرت عائشہ اس کے بارے میں پوچھتے تو ان کے پاس اس کا علم ہوتا۔ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

-

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3819

حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ دِينَارٍ الْکُوفِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ زَائِدَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَةَ قَالَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَفْصَحَ مِنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

قاسم بن دینار کوفی، معاویہ بن عمرو، زائدہ، عبدالملک بن عمیر، حضرت موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ سے زیادہ فصیح کسی کو نہیں دیکھا۔ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

-

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3820

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ يَعْقُوبَ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَهُ عَلَی جَيْشِ ذَاتِ السُّلَاسِلِ قَالَ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْکَ قَالَ عَائِشَةُ قُلْتُ مِنْ الرِّجَالِ قَالَ أَبُوهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابراہیم بن یعقوب و بندار، یحیی بن حماد، عبدالعزیز بن مختار، خالد حذاء، ابوعثمان نہدی، حضرت عمرو بن عاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ذات سلاسل کے لشکر کا امیر مقرر کیا۔ حضرت عمرو بن عاص فرماتے ہیں جب میں آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کس سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا عائشہ سے میں نے پوچھا مردوں میں سے؟ آپ نے فرمایا اس کے والد ابوبکر سے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

-

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3821

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيْکَ قَالَ عَائِشَةُ قَالَ مِنْ الرِّجَالِ قَالَ أَبُوهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ إِسْمَعِيلَ عَنْ قَيْسٍ

ابراہیم بن سعید جوہری، یحیی بن سعید اموی، اسماعیل بن ابی خالد، قیس بن ابی حازم، حضرت عمرو بن عاص روایت کرتے ہیں کہ میں نے آپ سے پوچھا آپ کس سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں آپ نے فرمایا عائشہ سے میں نے پوچھا مردوں میں سے کس سے آپ نے فرمایا اس کے والد سے یعنی ابوبکر سے یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔ اسماعیل اسے قیس سے روایت کرتے ہیں۔

-

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3822

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَضْلُ عَائِشَةَ عَلَی النِّسَائِ کَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَی سَائِرِ الطَّعَامِ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَأَبِي مُوسَی قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ هُوَ أَبُو طُوَالَةَ الْأَنْصَارِيُّ الْمَدَنِيُّ ثِقَةٌ وَقَدْ رَوَی عَنْهُ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ

علی بن حجر، اسماعیل بن جعفر، عبداللہ بن عبدالرحمن بن معمر انصاری، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عائشہ کی تمام عورتوں پر اس طرح فضیلت ہے جس طرح ثرید کی تمام کھانوں پر۔ اس باب میں حضرت عائشہ اور ابوموسی سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور عبداللہ بن عبدالرحمن بن معمر کی کنیت ابوطوالہ انصاری مدینی ہے۔ وہ ثقہ ہیں۔

-

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3823

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ غَالِبٍ أَنَّ رَجُلًا نَالَ مِنْ عَائِشَةَ عِنْدَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ فَقَالَ أَغْرِبْ مَقْبُوحًا مَنْبُوحًا أَتُؤْذِي حَبِيبَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، ابواسحاق ، حضرت عمرو بن غالب سے روایت ہے کہ عمار بن یاسر کی موجودگی میں کسی شخص نے حضرت عائشہ کو کچھ کہا تو انہوں نے فرمایا کہ مردود اور بدترین آدمی دفع ہو جا تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لاڈلی رفیقہ حیات کو اذیت پہنچاتے ہو۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

-

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3824

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْأَسَدِيِّ قَال سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَقُولُ هِيَ زَوْجَتُهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ يَعْنِي عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ

بندار، عبدالرحمن بن مہدی، ابوبکر بن عیاش، ابوحصین، عبداللہ بن زیاد اسدی، حضرت عبداللہ بن زید اسدی سے روایت ہے کہ میں نے عمار بن یاسر کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ عائشہ دنیا آخرت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیوی ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

-

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3825

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيْکَ قَالَ عَائِشَةُ قِيلَ مِنْ الرِّجَالِ قَالَ أَبُوهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ

احمد بن عبدة ضبی، معتمر بن سلیمان، حمید، حضرت انس سے روایت ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان کی محبوب ترین شخص کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا عائشہ۔ مردوں میں سے پوچھا گیا تو فرمایا ان کے والد (ابوبکر) یہ اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔

-

Permalink