TrueHadith

باب مدینہ منورہ کی فضیلت کے بارے میں ۔

Jami' TirmidhiHadith 3849

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی إِذَا کُنَّا بِحَرَّةِ السُّقْيَا الَّتِي کَانَتْ لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْتُونِي بِوَضُوئٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ کَانَ عَبْدَکَ وَخَلِيلَکَ وَدَعَا لِأَهْلِ مَکَّةَ بِالْبَرَکَةِ وَأَنَا عَبْدُکَ وَرَسُولُکَ أَدْعُوکَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ أَنْ تُبَارِکَ لَهُمْ فِي مُدِّهِمْ وَصَاعِهِمْ مِثْلَيْ مَا بَارَکْتَ لِأَهْلِ مَکَّةَ مَعَ الْبَرَکَةِ بَرَکَتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ

قتیبہ بن سعید، لیچ، سعید بن ابی سعید مقبری، عمرو بن سلیم، عاصم بن عمرو، حضرت علی بن ابی طالب سے روایت ہے کہ ہم ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نکلے اور جب سعد بن ابی وقاص کے محلے میں "حروہ سقیا " کے مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کا پانی منگوا کر وضو کیا اور قبلہ رخ ہو کر کھڑے ہو کر دعا کی کہ اے اللہ ابراہیم علیہ السلام تیرے بندے اور دوست تھے۔ انہوں نے اہل مکہ کیلئے برکت کی دعا کی تھی۔ میں بھی تیرا بندہ اور رسول ہوں میں تجھ سے اہل مدینہ کیلئے دعا کرتا ہوں کہ ان (اہل مدینہ) کے مد اور صاع میں اس سے دوگنی برکت عطا فرما جو تو نے اہل مکہ کو عطا فرمائی اور ہر برکت کیساتھ دو برکتیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اس باب میں حضرت عائشہ، عبداللہ بن زید اور ابوہریرہ سے بھی روایت ہے۔

Sayyidina Ali ibn Abu Talib narrated: we went forth with Allah’s Messenger (SAW) till we were at Harrah Suqya, The locality of Sa’d ibn Abu Waqqas. Allah’s Messenger (SAW) said, “Fetch me water for ablultion.” He performed ablution and stood up and faced the qiblah. Then he prayed: "O Allah! Surely, Ibrahim was Your slave and Your friend. He prayed (to You) for the people of Makkah to be blessed. And, I am Your slave and Your Messenger. I pray to You for the people of Madinah that You bless them in their mudd and their Sa’ like You blessed for the people of Makkah, with a blessing twice over." [Ahmed 9361] --------------------------------------------------------------------------------

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3850

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُبَاتَةَ يُونُسُ بْنُ يَحْيَی بْنِ نُبَاتَةَ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّی عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَيْنَ بَيْتِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ عَلِيٍّ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

عبداللہ بن ابی زیاد، ابونباتہ یونس بن یحیی بن نباتہ، سلمہ بن وردان، ابوسعید بن ابی المعلی، حضرت علی بن ابی طالب اور ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کہ میرے گھر اور منبر کے درمیان کو حصہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔ یہ حدیث اس سند سے حسن ضعیف ہے۔

Sayyidina Ali ibn Abu Talib and Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “That which is between my house and my pulpit is a garden of the gardens of paradise.” [Ahmed 7227, 8894]

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3851

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَامِلٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ الزَّاهِدُ عَنْ کَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا بَيْنَ بَيْتِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنْ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ

محمد بن کامل مروزی، عبدالعزیز بن ابی حازم زاہد، کثیر بن زید، ولید بن رباح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے گھر اور منبر کے درمیان جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔ اس سند سے یہ بھی منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا کہ میری مسجد میں ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ دوسری کسی مسجد میں ایک ہزار نمازیں پڑھنے سے بہتر ہے۔ اور مسجد حرام میں ایک نماز مسجد نبوی کی ایک ہزار نمازوں کے برابر ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور حضرت ابوہریرہ سے متعدد طرق سے مرعوفاً منقول ہے۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “The portion between my house and my pulpit is a garden of the gardens of paradise." It is also reported through the same sanad that the Prophet (SAW) said, “A salah offered in this, my mosque is better than a thousand salah offered in any other of the mosques, except Masjid al-Haram.

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3852

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اسْتَطَاعَ أَنْ يَمُوتَ بِالْمَدِينَةِ فَلْيَمُتْ بِهَا فَإِنِّي أَشْفَعُ لِمَنْ يَمُوتُ بِهَا وَفِي الْبَاب عَنْ سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ الْأَسْلَمِيَّةِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ

بندار، معاذ بن ہشام، ہشام، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس سے ہو سکے کہ مدینہ منورہ میں مرے تو وہی مرنے کی کوشش کرے کیونکہ جو یہاں مرے گا میں اس کی شفاعت کروں گا۔ اس باب میں سبیغہ بنت حارث اسلمیہ سے بھی منقول ہے۔ یہ حدیث اس سند یعنی ایوب سختیانی کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے۔

Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “If anyone can die in Madinah, let him die there for, I will intercede for one who dies there.” [Ahmed 5438, Ibn e Majah 311] --------------------------------------------------------------------------------

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3853

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَال سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ مَوْلَاةً لَهُ أَتَتْهُ فَقَالَتْ اشْتَدَّ عَلَيَّ الزَّمَانُ وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَخْرُجَ إِلَی الْعِرَاقِ قَالَ فَهَلَّا إِلَی الشَّامِ أَرْضِ الْمَنْشَرِ اصْبِرِي لَکَاعِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ صَبَرَ عَلَی شِدَّتِهَا وَلَأْوَائِهَا کُنْتُ لَهُ شَهِيدًا أَوْ شَفِيعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَسُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ وَسُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ

محمد بن عبدالاعلی، معتمر بن سلیمان، عبیداللہ بن عمر، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ ان کی لونڈی ان کے پاس حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ مجھ پر زمانے کی گردش ہے لہذا میں چاہتی ہوں کہ عراق چلی جاوں۔ حضرت ابن عمر نے فرمایا کہ شام کیوں نہیں چلی جاتی ہو وہ حشرونشر کی زمین ہے۔ پھر اے نادان صبر کیوں نہیں کر لیتی اس لئے کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ جس نے مدینہ منورہ کی سختی اور بھوک پر صبر کیا میں قیامت کے دن اس کا گواہ یا (فرمایا) شفیع ہوں گا۔ اس باب میں حضرت ابوسعید، سفیان ابی زہیر اور سبیعہ اسلمیہ سے احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

It is reported about Sayyidina Ibn Umar (RA) that one of his freed woman came to him. She said, “Times are very hard upon me and I intend to go away to Iraq.” He said, “Why do you not go to Syria? It is the land of gathering. Besides, 0 foolish one! Why do you not show patience? I have heard Allah’s Messenger say that if anyone exercises patience over the hardships of Madinah and over hunger then, on the day of resurrection, he will be his-witness or intercessor.” [Muslim 1377, Ahmed 6449]

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3854

حَدَّثَنَا أَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ أَخْبَرَنَا أَبِي جُنَادَةُ بْنُ سَلْمٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرُ قَرْيَةٍ مِنْ قُرَی الْإِسْلَامِ خَرَابًا الْمَدِينَةُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ جُنَادَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ تَعَجَّبَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ هَذَا

ابوسائب، ابوجنادة بن سلم، ہشام بن عروة، عروة، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مدینہ منورہ مسلمانوں کے شہروں میں سے سب سے آخر میں ویران ہوگا۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف جنادہ کی روایت سے جانتے ہیں اور وہ ہشام سے نقل کرتے ہیں۔

Sayyidina Abu Hurayrah reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “The last city of the cites of Islam to be destroyed will be Madinah.”

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3855

حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْإِسْلَامِ فَأَصَابَهُ وَعَکٌ بِالْمَدِينَةِ فَجَائَ الْأَعْرَابِيُّ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَقِلْنِي بَيْعَتِي فَأَبَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ الْأَعْرَابِيُّ ثُمَّ جَائَهُ فَقَالَ أَقِلْنِي بَيْعَتِي فَأَبَی فَخَرَجَ الْأَعْرَابِيُّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا الْمَدِينَةُ کَالْکِيرِ تَنْفِي خَبَثَهَا وَتُنَصِّعُ طَيِّبَهَا وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

انصاری، معن، مالک بن انس، قتیبہ، مالک بن انس، محمد بن منکدر، حضرت جابر سے روایت ہے ایک اعرابی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر اسلام کی بیعت کی پھر مدینہ منورہ میں ہی اسے بخار ہوگیا۔ چنانچہ وہ آیا اور عرض کیا کہ اپنی بیعت واپس لے لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکار کر دیا۔ وہ دوبارہ حاضر ہوا اور پھر اسی طرح عرض کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر انکار کر دیا۔ وہ تیسری بار پھر حاضر ہوا لیکن آپ نے اس بار بھی انکار کر دیا۔ پھر وہ چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مدینہ طیبہ ایک بھٹی کی مثل ہے جو میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔ اور طیب (پاکیزہ چیز) کو خالص کر دیتی ہے۔ اس باب میں حضرت ابوہریرہ سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Jabir (RA) reported that a villager swore allegiance to Allah’s Messenger (SAW) over Islam. But, he was overtaken by fever in Madinah. So, he came to Allah’s Messenger (SAW) and said, “Return me (that is, cancel) my pledge.” But, Allah’s Messenger (SAW) refused. So, the villager went away only to come back and say again, Return me my pledge,” but he refused. The villager went out and came back later and said “Return me my pledge,” but the Prophet (SAW) refused (to do that). He went away and Allah’s Messenger (SAW) said, “Madinah is like bellows that drives away its impurity and purifies the good in it.”

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3856

حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِکٌ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ کَانَ يَقُولُ لَوْ رَأَيْتُ الظِّبَائَ تَرْتَعُ بِالْمَدِينَةِ مَا ذَعَرْتُهَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا حَرَامٌ وَفِي الْبَاب عَنْ سَعْدٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ وَأَنَسٍ وَأَبِي أَيُّوبَ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ وَسَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ وَجَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

انصاری، معن، مالک، قتیبہ، مالک، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ فرمایا کرتے تھے کہ اگر میں کسی ہرن کو بھی مدینہ منورہ میں چرتے ہوئے دیکھ لوں تو خوف زدہ نہ کروں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ان دو پتھریلی زمینوں کے درمیان حرم ہے۔ اس باب میں حضرت سعد، عبداللہ بن زید، اور سہل بن حنیف سے بھی احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Abu Hurayrah used to say, “If I were to see a deer grazing in Madinah, I would not frighten it off. Allah’s Messenger said that the portion between the two rocks is sacred land.” [Bukhari 1869, Muslim 1372, Ahmed 7222]

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3857

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ ح و حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلَعَ لَهُ أُحُدٌ فَقَالَ هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَکَّةَ وَإِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

قتیبہ، مالک، انصاری، معن، مالک، عمرو بن ابی عمرو، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احد پہاڑ کو دیکھا تو فرمایا کہ یہ ایسا پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم بھی اسے محبوب رکھتے ہیں۔ اے اللہ ابراہیم نے مکہ کو حرم بنایا اور میں دو پتھریلی زمینوں کے درمیان یعنی مدینہ منورہ کو حرم ٹھہراتا ہوں۔ یہ حدیث صحیح ہے۔

Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) reported that on seeing Uhud, Allah’s Messenger (SAW) said, “This Mountain loves us and we love it. O Allah, surely, Ibrahim declared Makkah to be sacred and I declare sacred that which lies between the two rocks (Madinah).” [Ahmed 12612, Muslim 1365]

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3858

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ عِيسَی بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَامِرِيِّ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ أَوْحَی إِلَيَّ أَيَّ هَؤُلَائِ الثَّلَاثَةِ نَزَلْتَ فَهِيَ دَارُ هِجْرَتِکَ الْمَدِينَةَ أَوْ الْبَحْرَيْنِ أَوْ قِنَّسْرِينَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الْفَضْلِ بْنِ مُوسَی تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو عَمَّارٍ

حسین بن حریث، فضل بن موسی، عیسیٰ بن عبید، غیلان بن عبداللہ عامری، ابوزرعہ بن عمرو بن جریر، حضرت جریر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پروحی نازل کی کہ ان تین جگہوں میں سے جہاں بھی جا کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ٹھہریں گے وہی دارالہجرہ ہوگا۔ مدینہ بہرین اور قنسرین۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف فضل بن موسیٰ کی روایت سے جانتے ہیں۔ اس روایت کے ساتھ ابوعامر منفرد ہیں۔

Sayyidina Jarir ibn Abdullah (RA) reported that the Prophet (SAW) said, ‘Indeed, Allah revealed to me that in whichever of these three places I take up residence, that will be the place of my hijrah (migration): Madinah, Bahrayn or Qinnasrin (a place in Syria).”

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3859

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَصْبِرُ عَلَی لَأْوَائِ الْمَدِينَةِ وَشِدَّتِهَا أَحَدٌ إِلَّا کُنْتُ لَهُ شَهِيدًا أَوْ شَفِيعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ قَالَ وَصَالِحُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ أَخُو سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ

محمود بن غیلان، فضل بن موسی، ہشام بن عروة، صالح بن ابی صالح، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص مدینہ کی بھوک اور سختی برداشت کرے گا قیامت کے دن میں اس کا شفیع یا (فرمایا) گواہ ہوں گا۔ یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے اور صالح بن ابی صالح، سہیل بن ابی صالح کے بھائی ہیں۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “No one endures the hardships and rigours of Madinah but I will be an intercessor or a witness for him on the day of resurrection.” [Muslim 1378, Ahmed 9172]

Permalink