TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
ہبہ کرنے کا بیان
-
(یہ بات ترجمۃ الباب سے خالی ہے)
-
اپنی اولاد کو کوئی چیز ہبہ کرنے کا بیان اور اگر اپنے ایک لڑکے کو کوئی چیز دے تو یہ جائز نہیں جب تک کہ ان کے درمیان میں مساوات نہ کرے اور دوسروں کو بھی اتنا ہی نہ دے اور اس قسم کے ہبہ پر کوئی شخص گواہ نہ بنے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنی اولاد کے درمیان عطیہ میں انصاف برتو اور کیا والدین ہبہ کر کے رجوع کر سکتے ہیں اور اپنی اولاد کا مال دستور کے موافق کھا سکتا ہے لیکن حد سے زیادہ نہ بڑھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک اونٹ خریدا پھر اس کو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دے دیا اور فرمایا کہ تم جو چاہو کرو۔
-
اس شخص کا بیان جو اپنے دوست کو تحفہ بھیجنے میں خاص اس دن کا انتظار کرے جب اس کی باری ایک خاص بیوی کے پاس رہنے کی ہو۔
-
اس شخص کا بیان جو اپنے دوستوں سے کوئی چیز مانگے اور ابوسعید نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے واسطے بھی ایک حصہ لگاؤ۔
-
اس شخص کا بیان جو پانی طلب کرے اور سہل نے بیان کیا کہ مجھ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے پانی پلاؤ۔
-
اس شخص کا بیان جو کسی سے گھوڑا مستعار لے۔
-
اگر چند آدمی ایک جماعت کو ہبہ کردیں ۔
-
اگر کسی شخص کو کوئی ہدیہ دیا جائے اور اس کے پاس کچھ لوگ بیٹھے ہوئے ہوں تو وہی اس کا مستحق ہے اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ اس کے پاس بیٹھنے والے بھی شریک ہوں گے لیکن یہ نقل صحیح نہیں ۔
-
اگر کوئی شخص اپنا قرض کسی کو ہبہ کر دے شعبہ نے بواسطہ حکم نقل کیا کہ جائز ہے اور حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو اپنا قرض بخش دیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص پر کوئی حق ہو تو وہ اسے ادا کردے یا اس کو معاف کرائے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میرے والد قتل کیے گئے اور ان پر قرض تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے قرض خواہوں سے کہا کہ میرے باغ کا پھل قبول کر لیں اور میرے والد کا قرض معاف کر دیں ۔
-
اگر کوئی شخص کسی کو گھوڑا سواری کے لیے دے تو وہ عمریٰ اور صدقہ کی طرح ہے اور بعض لوگوں نے کہا کہ اس کو اس میں رجوع کا اختیار ہے۔
-
اگر کوئی شخص کسی کو کوئی چیز دے اور دوسرا شخص اس پر قبضہ کر لے لیکن یہ نہ کہے کہ میں نے قبول کیا۔
-
اگر کوئی شخص ہبہ کرے یا وعدہ کرے پھر قبل اس کے کہ وہ چیز اس کے پاس پہنچے وہ (ہبہ کرنے والا یا وعدہ کرنے والا) مر جائے عبیدہ نے کہا کہ اگر ہبہ کرنے والا مر جائے اور وہ ہدیہ موہوب لہ کی زندگی میں علیحدہ کر دیا گیا ہو تو وہ اس کے وارثوں کا ہوگا حسن بصری نے کہا کہ ان دونوں میں سے جو بھی پہلے مر جائے موہوب لہ کے وارثوں کا ہوگا جب کہ قاصد نے اس پر قبضہ کر لیا ہو۔
-
اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں نے تجھے یہ لونڈی خدمت کے لیے دی جس طور پر کہ رواج ہو تو جائز ہے اور بعض لوگوں نے کہا یہ عاریت ہے اور اگر کوئی شخص کہے میں نے تجھ کو یہ کپڑا پہننے کو دیا تو یہ ہبہ ہے۔
-
ایک چیز کا چند آدمیوں کو ہبہ کرنے کا بیان اور اسماء نے قاسم بن محمد اور ابن ابی عتیق سے کہا کہ مجھے اپنی بہن عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے غابہ میں جو ترکہ ملا اور اس کے بدلے حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک لاکھ دیتے تھے وہ تم دونوں کو دیتی ہوں ۔
-
بعض لوگوں نے غائب چیز کے ہبہ کا جائز خیال کیا ہے۔
-
تھوڑی چیز ہبہ کرنے کا بیان۔
-
جس چیز کا پہننا مکروہ ہے اس کا ہدیہ بھیجنا۔
-
دلہن کے لیے زفاف کے وقت کوئی چیز مستعار لینے کا بیان۔
-
شوہر کا اپنی بیوی کو اور بیوی کا اپنے شوہر کو ہبہ کرنا ابراہیم نے جائز کہا اور عمر بن عبدالعزیز نے کہا یہ دونوں رجوع نہیں کریں گے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیوی سے اجازت چاہی کہ مرض کی حالت میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر میں رہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ ہبہ کر کے واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کر کے کھائے اور زہری نے اس شخص کے بارے میں کہا جو اپنی بیوی سے کہے کہ مجھ کو اپنے مہر کا کچھ حصہ یا کل مہر معاف کر دے پھر تھوڑی ہی مدت کے بعد اس کو طلاق دے دی پھر عورت نے ہبہ سے رجوع کر لیا تو وہ اس کو پورا مہر دے گا اگر اس کی نیت فریب کی تھی اور اگر اس کو عورت نے اپنی خوشی سے معاف کیا تھا اور خاوند کے دل میں کوئی فریب نہیں تھا تو جائز ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اگر وہ تم کو خوشی سے کچھ دیں تو اس کو شوق سے کھاؤ۔
-
شکار کا ہدیہ قبول کرنے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے شکار کا ایک دست قبول فرمایا۔
-
عمریٰ اور رقبی کا بیان () اعمرتہ الدار کے معنی ہیں میں نے تم کو عمر بھر کے لیے مکان دے دیا استعمر کم فیھا کے معنی ہیں اس نے تم کو میں میں بسایا۔
-
عورت کا اپنے شوہر کے علاوہ کسی کو ہبہ کرنا اور اس کا آزاد کرنا جب کہ اس کا شوہر ہو تو جائز ہے بشرطیکہ وہ عورت بے وقوف نہ ہو اور اگر بے وقوف ہو تو ناجائز ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا بے وقوفوں کو اپنا مال نہ دو۔
-
غلام اور سامان پر کس طرح قبضہ کیا جائے اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں ایک سرکش اونٹ کی پیٹھ پر سوار تھا تو اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خرید لیا اور فرمایا اے عبداللہ یہ تیرا ہے۔
-
قبضہ کی ہوئی یا بغیر قبضہ کی ہوئی اور تقسیم کی ہوئی اور بغیر تقسیم کی ہوئی چیز کے ہبہ کرنے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے ہوازن کو مال غنیمت ہبہ کر دیا حالانکہ وہ تقسیم کیا ہوا نہیں تھا
-
قبضہ کی ہوئی یا بغیر قبضہ کی ہوئی اور تقسیم کی ہوئی اور بغیر تقسیم کی ہوئی چیز کے ہبہ کرنے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے ہوازن کو مال غنیمت ہبہ کر دیا حالانکہ وہ تقسیم کیا ہوا نہیں تھا اور ثابت نے بیان کیا کہ مجھ سے مسعر نے بواسطہ محارب جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نقل کیا میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مسجد میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا قرض ادا کر دیا اور زیادتی کے ساتھ دیا۔
-
مشرکوں کے ہدیہ کا قبول کرنا اور ابوہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا کہ ابراہیم علیہ السلام نے سارہ کے ساتھ ہجرت کی ایک آبادی میں داخل ہوئے جہاں ایک ظالم بادشاہ تھا اس نے اپنے خادموں سے کہا کہ ہاجرہ ابراہیم کو دے دو اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک زہر آلود بکری ہدیہ بھیجی گئی اور ابوحمید نے کہا کہ ملک ایلہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سفید خچر تحفہ بھیجا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ایک چادر دی اور وہاں کے دریا میں کچھ حصہ لکھ دیا۔
-
مشرکین کو ہدیہ دینے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ جنہوں نے تم سے دین میں جھگڑا نہیں کیا اور نہ تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ احسان کرنے اور انصاف کرنے سے اللہ تعالیٰ تمہیں نہیں روکتا۔
-
منیحہ کی فضیلت کا بیان۔
-
کسی مجبوری کی بناء پر ہدیہ قبول نہ کرنے کا بیان اور عمر بن عبدالعزیز نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تو ہدیہ ہدیہ تھا لیکن آج تو وہ رشوت ہے۔
-
کسی کے لیے جائز نہیں ہے کہ اپنے ہبہ اور صدقہ میں رجوع کرے۔
-
ہبہ اور اس کی فضیلت اور اس پر رغبت دلانے کا بیان
-
ہبہ میں گواہ مقرر کرنے کا بیان۔
-
ہبہ کا بدلہ دینے کا بیان۔
-
ہدیہ قبول کرنے کا بیان
-
ہدیہ واپس نہ کیا جائے۔
-
ہدیہ کی ابتداء کن لوگوں سے کی جائے اور بکر نے بواسطہ عمرو بکیر کریب (ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے غلام) بیان کیا کہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی لونڈی آزاد کر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا اگر تو اسے اپنے ماموں کو پہنچا دیتی تو تجھ کو بہت زیادہ ثواب ہوتا۔