نماز کے اوقات کا بیان

- عشاء اور عتمہ کا ذکر اور جس نے عشاء اور عتمہ دونوں کہنا جائز خیال کیا ہے اور ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نقل کیا ہے کہ منافقین پر عشاء اور فجر کی نماز تمام نمازوں سے زیادہ گراں ہیں اور فرمایا کہ کاش وہ جان لیں کہ عتمہ اور فجر میں کیا (ثواب) ہے، امام بخاری کہتے ہیں کہ بہتر یہ ہے کہ عشاء کہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ومن بعد صلوۃ العشاء ابوموسیٰ سے منقول ہے کہ انہوں نے کہا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس عشاء کی نماز میں باری باری سے جاتے تھے (ایک مرتبہ) آپ نے اس کو عتمہ میں پڑھا، ابن عباس اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء میں تاخیر کرتے تھے، انس کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ایک مرتبہ) پچھلی عشاء میں تاخیر فرما دی، ابن عمر اور ابوایوب اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب اور عشاء کی نماز پڑھی