TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
نماز کا بیان
-
اس امر کا بیان کہ عورت نماز پڑھنے والے کے جسم سے ناپاکی کو دور کرے
-
اس شخص کی دلیل، جس نے کہا کہ نماز کو کوئی چیز فاسد نہیں کرتی
-
استقبال قبلہ کی فضیلت کا بیان، اپنے پیروں کی انگلیوں کو بھی قبلہ رخ رکھنا چاہئے اس کو ابوحمید نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے
-
اگر اکیلا ہو تو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کا بیان
-
اگر کسی کپڑے میں صلیب یا دیگر تصاویر بنی ہوں اس اس میں نماز پڑھے تو کیا نماز اس کی فاسد ہو جائے گی ؟ اس کی مخالفت کا بیان،
-
اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ مقام ابراہیم کو مصلی بناو
-
امام کا سترہ اس کے مقتدیوں کے لئے کافی ہے
-
امام کا لوگوں کو نصحیت کرنا کہ وہ اپنی نماز کو مکمل کریں اور قبلہ کا ذکر
-
اونٹنی، اونٹ، درخت اور کجاوہ کو آڑ بنا کر نماز پڑھنے کا بیان
-
اونٹوں کے باندھنے کی جگہ میں نماز پڑھنے کا بیان
-
ایسے فرش کی طرف (منہ کرکے) نماز پڑھنے کا بیان جس میں حائضہ عورت لیٹی ہوئی ہو
-
ایسے کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان، جس میں نقش و نگار ہوں اور ان پر نظر پڑے
-
بازار کی مسجد میں نماز پڑھنے کا بیان، ابن عون نے ایک ایسی مسجد میں نماز پڑھی جس کا دوازاہ (عام لوگوں کے لئے عام طور پر) بند ہوتا تھا
-
بغیر چادر کے نماز پڑھنے کا بیان
-
بکریوں کے باڑہ میں نماز پڑھنے کا بیان
-
تھوک کا ہاتھ کے ذریعے مسجد سے صاف کر دینے کا بیان
-
جب اسلام لے آئے تو غسل کرنے اور مسجد میں قیدی کے باندھنے کا بیان، شریح قرض دار کو حکم دیتے تھے کہ وہ مسجد کے ستون میں باندھ دیا جائے
-
جب ایک کپڑے میں نماز پڑھے، تو چائے کہ اس کا کچھ حصہ اپنے شانے پر ڈال لے
-
جب ایک کپڑے میں نماز پڑھے، تو چاہیے کہ اس کا کچھ حصہ اپنے شانے پر ڈال لے
-
جب تھوکنے پر مجبور ہو جائے تو اس کو اپنے کپڑے میں لے لینا چاہیے
-
جب مسجد میں گذرے تو تیر کا پھل پکڑے رہے
-
جب نماز پڑھنے والے کا کپڑا اس کی عورت کو سجدہ کرتے وقت چھو جائے
-
جب کپڑا تنگ ہو (تو کس طرح نماز پڑھے)
-
جب کوئی شخص سجدہ پورا نہ کرے
-
جب کوئی مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے
-
جبہ شامیہ میں نماز پڑھنے کا بیان، حسن بصری نے کہا کہ ان کپڑوں میں نماز پڑھنا جن کو مجوس بنتے ہیں کچھ حرج نہیں ہے، معمر نے کہا ہے کہ میں نے زہری کو یمن کے وہ کپڑے پہنے دیکھا، جو پیشاب سے رنگے جاتے تھے اور علی بن ابی طالب نے بے دھوۓ کپڑے میں نماز پڑھی
-
جس شخص نے تنور، یا آگ یا کوئی ایسی چیز جس کی پرستش کی جاتی ہے۔ الخ۔۔
-
جس کو کھانے کی دعوت مسجد میں دی جائے اور جس شخص نے اسے قبول کرلیا
-
جو شخص مسجد بنائے اس کا بیان
-
جوتیوں کے ساتھ نماز پڑھنے کا بیان
-
جہاں بھی ہو، قبلہ کی طرف منہ کرنے کا بیان، اور ابوہریرہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ قبلہ کی طرف منہ کر اور تکبیر کہہ
-
چٹائی پر نماز پڑھنے کا بیان اور جابر بن عبداللہ اور ابوسعید (خدری) نے کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھی، حسن بصری نے کہا ہے کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھ سکتے ہو، تاوقتیکہ تمہارے ساتھیوں پر شاق نہ ہو، کشتی کے ساتھ گھومتے جاؤ، ورنہ بیٹھ کر پڑھو
-
چھتوں پر اور منبر اور لکڑیوں پر نماز پڑھنے کا بیان، امام بخاری کہتے ہیں کہ حسن (بصری) نے برف پر اور پلوں پر نماز پڑھنے کو جائز سمجھا ہے، اگرچہ پلوں کے نچے یا اس اوپر یا اس کے آگے پیشاب بہہ رہا ہو، جب کہ ان دونوں کے درمیان میں کوئی حائل ہو، ابوہریرہ نے مسجد کی چھت پر امام کے ساتھ شریک ہو کر نماز پڑھی، ابن عمر نے برف پر نماز پڑھی
-
حراب والوں کا مسجد میں داخل ہونے کا بیان
-
حریر کا جبہ پہن کر نماز پڑھنا پھر اس کو ( مکروہ سمجھ کر) اتار کر پھینک دینا
-
خمرہ پر نماز پڑھنے کا بیان
-
خوف اور عذاب کے مقامات نماز میں پڑھنے کا بیان اور بیان کیا جاتا ہے کہ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خسف بابل میں نماز پڑھنا مکروہ سمجھا
-
ران کے بارہ میں جو روایتیں آتی ہیں ان کا بیان، ( اس کا چھپانا ضروری ہے یا نہیں) امام بخاری کہتے ہیں ابن عباس اور جرہد اور محمد بن حجش کی روایت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ ہے کہ ران عورت (چھپانے کی چیز) ہے، انس کہتے ہیں کہ ( ایک مرتبہ) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ران کھول دی تھی، ابو عبداللہ کہتے ہیں انس کی حدیث قوی السند ہے اور جرہد کی حدیث میں احتیاط زیادہ ہے کہ علما کے اختلاف سے باہر ہو جاتے ہیں ابوموسی کہتے ہیں جب عثمان آۓ تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے گھٹنے چھپا لئے اور زید بن ثابت کہتے ہیں کہ ( ایک مرتبہ) اللہ نے اپنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی نازل کی اور آپ کی ران میری ران پر تھی، پس وہ مجھ پر بھاری ہوگئی یہاں تک مجھے اپنی ران کی ہڈی ٹوٹ جانے کا خوف ہونے لگا
-
رسو اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان کہ زمین میرے لئے مسجد اور پاک کرنے والی بنائی گئی ہے
-
رینٹ کو کنکریوں کے ذریعہ مسجد سے صاف کر دینے کا بیان، ابن عباس نے کہا ہے کہ اگر تو تر نجاست پر چلے تو اسے دھو ڈال اور اگر خشک ہو تو مت دھو
-
ستر عورت کا بیان
-
ستون کی طرف (منہ کرکے) نماز پڑھنے کا بیان، اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ کسی باتیں کرنے والے انسان کے پس پشت نماز پڑھنے سے یہ افضل ہے کہ ستون کی (آڑمیں) نماز ادا کرے، ابن عمر نے (ایک مرتبہ) کسی شخص کو دو ستون کے قریب کے درمیان میں نماز پڑھتے دیکھا تو اسے ایک ستون کے قریب کردیا، اور فرمایا کہ اس کی آڑ میں نماز پڑھو
-
سجدہ میں اپنے شانوں کو کھول دے اور اپنے دونوں پہلو علیحدہ رکھے
-
سخت گرمی میں کپڑے پر سجدہ کر نے کا بیان، حسن بصری نے کہا ہے کہ لوگ عمامہ اور پگڑی پر سجدہ کرلیا کرتے تھے اور ان کے ہاتھ ان کی آستین میں ہوتے تھے
-
سرخ کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان
-
سفر سے واپس آنے پر نماز پڑھنے کا بیان، اور کعب بن مالک کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر سے واپس آتے تو پہلے مسجد میں آتے اور وہاں نماز پڑھتے
-
سوئے ہوئے آدمی کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
-
شب معراج میں نماز کس طرح فرض کی گئی ابن عباس نے کہا ہے کہ مجھ سے ابو سفیان بن حرب نے ہرقل کی حدیث میں بیان کیا کہ وہ یعنی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں نماز اور صدقہ اور پرہیزگاری کا حکم دیتے ہیں
-
صرف ایک کپڑے کو لپیٹ کر نماز پڑھنے کا بیان اور زہری نے اپنی حدیث میں بیان کیا ہے کہ ملتحف کے معنی متوشح کے ہیں اور متوشح وہ شخص ہے جو چادر کے دونوں سرے اپنے مونڈھوں پر ڈال لے اور یہی اشتمال علی منکبیہ ( کا مطلب) ہے اور ام ہانی نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ایک کپڑے سے التحاف کیا، جس کے دونوں سرے دونوں مونڈھوں پر ڈال لئے
-
ضرورت کی بنا پر مسجد میں اونٹ لے جانے کا بیان اور ابن عباس کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اونٹ پر طواف کیا
-
عنزہ کی طرف( منہ کرکے) نماز پڑھنے کا بیان
-
عورت کا مسجد میں سونے کا بیان
-
عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے، عکرمہ کہتے ہیں کہ اگر ایک کپڑے میں اپنا بدن چھپا لے تو جائز ہے
-
عورت کے سامنے ہوتے ہوئے نفل نماز پڑھنے کا بیان
-
فرش پر نماز پڑھنے کا بیان اور انس بن مالک نے بچھو نے پر نماز پڑھی اور کہا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھتے تھے، تو ہم میں سے کوئی اپنے کپڑے پر بھی سجدہ کر لیا کرتا تھا
-
قبلہ کے متعلق جو منقول ہے اور جنہوں نے بھول کر غیر قبلہ کی طرف نماز پڑھنے والے کے لئے اعادہ ضروی خیال نہیں کیا اور بے شک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی دو رکعتوں میں سلام پھیر کر لوگوں کی طرف اپنا منہ کر لیا اس کے بعد جو باقی تھا اسے پورا کیا
-
قمیص سراویل اور تبان اور قبا میں نماز پڑھنے کا بیان
-
قیدی اور قرض دار کے مسجد میں باندھے جانے کا بیان
-
گرجا میں نماز پڑھنے کا بیان اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ہم تمہارے گر جاگھروں میں اس لئے نہیں جائیں گے کہ ان میں تصویریں ہوتی ہیں، ابن عباس ایسے گرجے میں نماز پڑھ لیتے تھے، جس میں تصویریں (مورتیاں) نہ ہوتیں
-
گھروں میں مسجدیں بنانے کا بیان اور براء بن عازب نے اپنے گھر کی مسجد میں جماعت سے نماز پڑھی
-
مدینہ اور شام والوں کا قبلہ مشرق میں ہے نہ مغرب میں، بلکہ دوسری سمتوں میں ہے جس کی دلیل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ قول ہے کہ بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف منہ نہ کرو، لیکن مشرق کی طرف منہ کرلو یا مغرب کی طرف
-
مسجد اگر راستے میں ہو اور اس میں لوگوں کا کوئی نقصان نہ ہو ( تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے) حسن، ایوب اور مالک کا بھی یہی قول ہے
-
مسجد میں آواز بلند کرنے کا بیان
-
مسجد میں انگلیوں میں پنجہ ڈالنے وغیرہ کا بیان
-
مسجد میں بلغم کے دفن کر دینے کا بیان
-
مسجد میں بیماروں وغیرہ کے لئے خیمہ کھڑا کر نے کا بیان
-
مسجد میں بے وضو ہوجا نے کا بیان
-
مسجد میں تقاضا اور قرض دار کے پیچھے پڑنے کا بیان
-
مسجد میں تھوکنے کے کفارہ کا بیان
-
مسجد میں جھاڑ و دینا اور چیتھڑوں اور کوڑا اور لکڑیوں کے چن لینے کا بیان
-
مسجد میں چت لیٹنے کا بیان
-
مسجد میں حلقہ باندھنے اور بیٹھنے کا بیان
-
مسجد میں شراب کی تجارت کو حرام کہنے کا بیان
-
مسجد میں شعر پڑھنے کا بیان
-
مسجد میں مردوں کے سونے کا بیان اور ابوقلابہ نے انس بن مالک سے نقل کیا ہے کہ ( قبیلہ) عکل کے کچھ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آکر صفہ میں رہے، عبدالرحمن بن ابوبکر کہتے ہیں کہ صحاب صفہ فقیر تھے
-
مسجد میں مشرک کے داخل ہونے کا بیان
-
مسجد میں مقدمات کا فیصلہ اور مردوں اور عورتوں کے درمیان لعان کرانے کا بیان
-
مسجد میں کس طرح گذرنا چاہیے
-
مسجد میں کسی چیز کا تقسیم کرنا اور خوشہ لٹکا نے کا بیان، امام بخاری کہتے ہیں کہ قنو (اور) غدق (ایک چیز) ہے
-
مسجد میں کھڑکی اور راستہ رکھنے کا بیان
-
مسجد کی تعمیر میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا بیان، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ مشرکوں کے لئے جائر نہیں کہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں
-
مسجد کی تعمیر کا بیان، ابوسعید (خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے کہا ہے، کہ مسجدنبوی کی چھت چھوہارے کی شاخوں سے (پٹی ہوئی) تھی اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسجد کی تعمیر کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں لوگوں کو بارش سے بچاؤں، لیکن خبر دار ( مسجد میں) زردی یا سرخی کا استعمال نہ کرنا کہ لوگوں کو فتنہ میں ڈالے، انس کہتے ہیں کہ ( حضرت فاروق کا مطلب یہ تھا) لوگ اس کے ساتھ فخر کرنے لگیں گے اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ یقینا تم لاگ مساجد کو ویسا ہی آراستہ کرو گے، جیسا یہود ونصاری نے (اپنے معابد کو) آراستہ کیا
-
مسجد کے اندر داخل ہونے اور دوسرے کاموں میں دائیں طرف سے ابتداء کر نے کا بیان اور ابن عمر (جب مسجد میں جاتے تو) اپنا دائیاں پیر پہلے رکھتے اور جب نکلتے تو اپنا بایاں پیر پہلے نکالتے
-
مسجد کے لئے خادم مقرر کرنے کا بیان اور ابن عباس نے کہا کہ نذرت لک مافی بطنی محررا (کے معنی یہ ہیں کہ) میں نے اس کو مسجد کے لیے آزاد کرنے کی نذر مان لی ہے، تاکہ مسجد کی خدمت کرے
-
مسجد کے منبر پر خرید وفروخت کا ذکر ( جائز ہے )
-
مقبروں میں نماز پڑھنے کی کراہت کا بیان
-
منبر اور مسجد کی لکڑیوں میں بڑھئی اور کاریگروں سے مدد لینے کا بیان
-
موزے پہنے ہوئے نماز پڑھنے کا بیان
-
مکہ اور دوسرے مقامات میں سترہ کا بیان
-
نماز پڑھنے والے اور سترہ کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہئے۔
-
نماز پڑھنے والے کو چاہئے کہ جو شخص اس کے سامنے سے گذرے، تو اسے روک دے اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حالت تشہد میں جب کہ وہ کعبہ میں تھے، ایک شخص کو اپنے سامنے سے واپس کردیا اور کہا کہ اگر وہ بغیر لڑے نہ مانے تو اس سے لڑے
-
نماز پڑھنے والے کے سامنے سے گذرنے والے کے گناہ کا بیان
-
نماز میں اور غیر نماز میں ننگے ہونے کی کراہت کا بیان
-
نماز میں تہبند کا پشت پر باندھنے کا بیان اور ابو عازم نے سہل بن سعد سے روایت کیا ہے کہ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تہبندوں کو اپنے شانوں پر باندھ کر نماز پڑھی تھی
-
نماز میں دائیں طرف نہ تھوکے
-
نماز کی حالت میں اگر تھوکنے کی ضرورت ہو تو ، اسے اپنی بائیں جانب یا اپنے بائیں پیر کے نیچے تھوکنا چاہئے
-
نماز کی حالت میں ایک شخص کا دوسرے شخص کی طرف منہ کرنے کا بیان اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس بات مکروہ سمجھا ہے کہ نماز کی حالت میں کسی شخص کا سامنا کیا جائے اور یہ (کراہت) اس وقت ہے کہ نماز پڑھنے والا، اس کی طرف مشغول ہوجائے، اور اگر یہ مشغول نہ ہو تو زید بن ثابت کا قول ہے کہ مجھے اس کی کچھ پرواہ نہیں، کیوں کہ کوئی آدمی کسی آدمی کی نماز کو فاسد نہیں کرتا
-
نماز کی حالت میں چھوٹی لڑکی کو اپنی گردن پر اٹھانے کا بیان
-
نیزے کی طرف (منہ کرکے) نماز پڑھنے کا بیان
-
وہ مسجدیں جو مدینہ کے راستوں پر ہیں اور وہ مقامات جن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی
-
کپڑے پہن کر نماز پڑھنا (فرض ہے) اللہ تعالیٰ کا ارشاد تم ہر نماز کے وقت اپنی آرائش یعنی لباس پہن کیا کرو، (اس پر دلیل ہے) اور جو شخص ایک ہی کپڑے میں لپٹ کر نماز پڑھ لے ( تو یہ درست ہے) اور سلمہ بن اکوع سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی (قبا کو) ٹانک لے، اگرچہ کانٹے سے سہی اور اس کی اسناد میں اعتراض ہے اور جو شخص اس لباس میں نماز پڑھے جس میں جماع کرتا ہے تاوقتیکہ اس میں نجاست نہ دیکھے (تو یہ بھی جائز ہے) اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا تھا کہ کعبہ کا طواف کوئی برہنہ نہ کیا جائے
-
کسی کے گھر میں داخل ہو، تو جہاں چاہے، نماز پڑھ لے، یا جہاں اس سے کہا جائے، زیادہ چھان بین نہ کرے
-
کعبہ اور مسجدوں میں دروازے رکھنا اور ان کا بند کرلینا، امام بخاری کہتے ہیں کہ مجھ سے عبداللہ بن محمد نے کہا وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے سفیان نے ابن جریج سے نقل کیا، وہ کہتے ہیں کہ کہ مجھ سے ابن ابی ملیکہ نے کہا کہ اے عبدالملک! اگر تم ابن عباس کی مسجدوں کو دیکھتے ( تو معلوم ہوتا کہ اس میں کس قدر دروازے تھے، اور وہ کس طرح بندکئے جاتے تھے)
-
کیا بنی فلاں کی مسجد (کہنا جائز ہے) یا نہیں ؟
-
کیا جاہلیت کے مشرکوں کی قبریں کھود ڈالنا، اور ان کی جگہ مسجد بنانا جائز ہے، اس لئے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ یہود پر لعنت کرے کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنا لیا اور ( کیا) قبروں میں نماز مکروہ ہے اور عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک قبر کے پاس نماز پڑھتے دیکھا، تو فرمایا کہ قبر، قبر اور انہیں نماز لوٹانے کا حکم نہیں دیا
-
کیا یہ جائز ہے کہ مرد اپنی بیوی کو سجدہ کے وقت دبادے تاکہ سجدہ کرے
-
یہ باب ترجمۃ الباب سے خالی ہے