TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
غلام آزاد کرنے کا بیان
-
آزادی اور طلاق وغیرہ میں بھولنے اور غلطی کرنے کا بیان اور آزادی صرف خدا کی خوشنودی کے لیے ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر آدمی کو وہ ملے گا جس کی نیت کرے اور بھولنے والے اور غلطی کرنے کی کوئی نیت نہیں ہوتی۔
-
اس شخص کی فضیلت کا بیان جو اپنی لونڈی کو ادب سکھائے اور تعلیم دے۔
-
اس غلام کا بیان جو اپنے پروردگار کی عبادت اچھی طرح کرے اور اپنے مالک کی خیر خواہی کرے۔
-
اگر ایک شخص نے کسی غلام میں اپنا حصہ آزاد کر دیا اور اس کے پاس مال نہ ہو تو غلام سے محنت کرائی جائے اس طور پر کہ اس کو مشقت میں نہ ڈالا جائے جس طرح مکاتب کرتے ہیں ۔
-
اگر عربی غلام کا مالک ہو جائے اور اس کو ہبہ کر دے بیچ دے جماع کرے فدیہ دے اور بچوں کو قید کرے (تو کیا درست ہے) اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ ایک مثال بیان کرتا ہے ایک شخص غلام کی جو کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور اس شخص کی جس کو ہم نے اپنی طرف سے عمدہ رزق دیا ہے اور وہ اس میں سے پوشیدہ طور پر اور اعلانیہ خرچ کرتے ہیں کیا وہ سب برابر ہوں گے سب تعریف اللہ کے لیے ہے بلکہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
-
اگر کسی شخص کا بھائی یا چچا قید ہو گیا تو کیا مشرک ہونے کی صورت میں اس کو فدیہ دے کر چھڑایا جا سکتا ہے ؟ اور انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ حضرت عباس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا میں نے اپنا اور عقیل کا فدیہ دیا اور اس مال غنیمت میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بھی حصہ تھا جو ان کے بھائی عقیل اور چچا عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملا تھا۔
-
اگر کوئی شخص اپنے غلام سے کہے کہ وہ اللہ کے لیے ہے اور آزادی اور آزادی میں گواہ مقرر کرنے کی نیت کرے۔
-
اگر کوئی شخص اپنے غلام کو مارے تو چہرہ پر مارنے سے بچے۔
-
ام ولد کا بیان ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ قیامت کی نشانی یہ ہے کہ لونڈی اپنے مالک کو جنے۔
-
خادم کھانا لے کر آئے تو کیا کرے۔
-
دو آدمیوں کے درمیان کسی مشترک غلام یا چند شریکوں کے درمیان مشترک لونڈی کو کوئی شخص آزاد کر دے۔
-
سورج گرہن اور دوسری نشانیوں کے وقت غلام آزاد کرنا مستحب ہے۔
-
غلام آزاد کرنا اور فضیلت کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول غلام آزاد کرنا یا بھوک کے دن کسی رشتہ دار یتیم کو کھانا کھلانا۔
-
غلام اپنے آقا کے مال کا نگران ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مال کو آقا کی طرف منسوب کیا ہے۔
-
غلام پر دست درازی کرنے کی کراہت کا بیان۔ اور میرا غلام یا میری لونڈی کہہ کر پکارنے کا بیان اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا والصالحین من عبادکم وامائکم تمہارے نیکو کار غلام اور لونڈیاں اور فرمایا عبدا مملکوکا وہ غلام جو ملکیت میں ہو نیز اللہ تعالیٰ کا قول الفیا سید ھا لدی الباب دونوں نے اپنے سردار کو دروازے کے نزدیک پایا نیز اللہ تعالیٰ کا قول من فتیتکم المومنات تمہاری مومن باندیاں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ واذکرنی عند ربک اپنے مالک کے پاس میرا ذکر کرنا۔
-
مدبر کی بیع کا بیان ۔
-
مشرک کو آزاد کرنے کا بیان۔
-
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ غلام تمہارے بھائی ہیں جو تم خود کھاؤ وہی انہیں کھلاؤ اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ کی عبادت اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناء اور والدین کے ساتھ اور رشتہ داروں یتیموں مسکینوں اور رشتہ دار پڑوسیوں اور غیر پڑوسیوں اور ساتھ بیٹھنے والوں اور مسافروں اور لونڈیوں غلاموں کے ساتھ احسان کرو اللہ تعالیٰ نہیں پسند کرتا اس کو جو متکبر اور فخر کرنے والا ہے ذی القربی سے مراد رشتہ دار اور جنب سے مراد اجنبی ہے اور جار جنب سے مراد سفر کار فیق ہے۔
-
ولاء کی بیع اور اس کے ہبہ کا بیان۔
-
کس قسم کا غلام آزاد کرنا افضل ہے۔