TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
شرطوں کا بیان
-
اگر کوئی شخص پیوند لگانے کے بعد کھجور کے درخت کو بیچے ۔
-
ان شرطوں کا بیان جو حدود میں جائز نہیں ہیں ۔
-
ان شرطوں کا بیان جو نکاح میں جائز نہیں ہیں ۔
-
بیع میں شرطوں کا بیان ۔
-
جانور بیچنے والا اگر یہ شرط کرے کہ وہ ایک خاص مقام تک اس پر سوار ہوگا تو یہ جائز ہے۔
-
طلاق میں شرطیں لگانے کا بیان اور ابن مسیب اور حسن اور عطاء نے کہا طلاق کا لفظ (شرطوں سے) پہلے کہے یا بعد میں کہے اس کا نفاظ شرط کے مطابق ہوگا۔
-
عقد نکاح کے وقت مہر میں شرط لگانے کا بیان حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ حق کی قطعیت شرطوں کو پورا کرنے کے وقت ہوتی ہے اور تم کو وہی ملے گا جس کی تم نے شرط کی ہو اور مسور نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ایک داماد کا ذکر کیا اور ان کی دامادی کی تعریف کی کہ اس کا حق اچھی طرح ادا کیا مجھ سے بات کی تو سچ کر دکھایا اور مجھ سے وعدہ کیا تو پورا کیا۔
-
مزارعت میں شرط لگانے کا بیان۔
-
مسلمان ہونے کے وقت اور احکام اور خرید و فروخت میں کس قسم کی شرطیں جائز ہیں ۔
-
معاملات میں شرطیں لگانے کا بیان۔
-
مکاتب اگر آزاد کیے جانے کی شرط پر بیچے جانے پر راضی ہو جائے تو کون سی شرطیں جائز ہیں ۔
-
آزاد کردہ غلام کی میراث کی شرط مقرر کرنے کا بیان
-
قرض میں شرط لگانے کا بیان
-
لوگوں سے زبانی شرطیں طے کرنے کا بیان۔
-
لوگوں کے درمیان متعارف شرطوں، اقرار میں استثناء اور شرط لگانے کے جواز کا بیان اور اگر کوئی شخص کہے کہ مجھ پر ایک یاد و درہم کے سوا سو درہم فلاں شخص کے واجب ہیں ۔
-
مکاتب اور ناجائز شرطوں کا بیان، جو کہ کتاب اللہ کے خلاف ہیں ۔ جابر بن عبداللہ نے مکاتب کے بارے میں کہا ہے کہ ان کی شرطیں، انکے اور انکے مالکوں کے درمیان جو کچھ طے ہو جائیں وہ صحیح ہیں اور ابن عمر یا حضرت عمر نے کہا ہے کہ جو شرط کتاب اللہ کے مخالف ہو وہ باطل ہے اگرچہ شرط کرنے والا سو شرطیں کرے، امام بخاری نے کہا یہ قول حضرت عمر اور ابن عمر دونوں سے مروی ہے،
-
وقف میں شرطیں لگانے کا بیان
-
کافروں کے ساتھ جہاد اور مصالحت کی شرطیں لکھنے کا بیان۔